Mera Behtreen Dost Essay in Urdu | میرا بہترین دوست مضمون

آج ہم اُردو میں میرا بہترین دوست مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Mera Behtreen Dost Essay in Urdu

میرا بہترین دوست مضمون

دوستی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے، جو کہ ہر کسی کو نہیں ملتا۔ ہم زندگی کے راستے میں بہت سارے افراد سے ملتے ہیں، لیکن ان میں سے صرف چند لوگ ہی ہمارے دل کے قریب ہوتے ہیں۔ میرا سب سے اچھا دوست بھی انہی چند لوگوں میں سے ایک ہے جن کا میری زندگی میں بہت اہم کردارہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

ہماری دوستی

ہماری دوستی اس وقت شروع ہوئی جب میرے سب سے اچھے دوست نے ایک نئے طالب علم کی حیثیت سے میرے اسکول میں داخلہ لیا۔ ہم دونوں پہلے ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تھے، پر جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ہم دونوں بھی ایک دوسرے سے بات کرنے لگے اور سال کے اختتام تک ، ہم بہت اچھے دوست بن چکے تھے۔

ہم نے ایک دوسرے کے بارے میں بہت کچھ جانا ، اور ہم میں کئی عادات ایک جیسی ہیں۔ ہماری دوستی پورے اسکول میں مشہور ہے کیونکہ ہم نے اپنا کافی وقت ایک ساتھ گزارا ہے۔ ہم اسکول میں ایک دوسرے کی تعلیمی لحاظ سے بھی مدد کرتے ہیں۔

یہاں تک کہ ہم گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی کافی وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں اور اُس وقت سے ہماری کئی یادیں وابستہ ہیں۔ اس دوستی کی وجہ سے ، میں نے یہ سیکھا کہ خاندان میں صرف خونی رشتے نہیں شامل ہوتے ، کیونکہ میرا سب سے اچھا دوست میرے خاندان کا اتنا ہی اہم حصہ ہے جتنا کے میں ہوں۔

میرے بہترین دوست کی خوبیاں

میری اپنے دوست کے ساتھ اتنی گہری دوستی کی وجہ اس میں موجود کچھ اہم خصوصیات بھی ہیں جو کے یہ ہیں:

1) وہ ہمیشہ ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہےجس سے مجھے بھی کافی ہمت ملتی ہے۔ وہ جماعت کے سب سے قابل طالب علموں میں سے ایک ہے ، جو نہ صرف اسکول بلکہ زندگی میں بھی ایک عمدہ انسان ہے۔

2) اس کے علاوہ، اس کی رحم دلی وہ صفت ہے جو مجھے سب زیادہ پسند ہے۔ چاہے وہ جانور ہو یا کوئی انسان اس کا رویہ سب کے ساتھ ایک جیسا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ، جب ہم ایک دن اسکول سے واپس آرہے تھے توایک کتے کو کچھ بچے تنگ کر رہے تھے تو میرے دوست نے ان بچوں کو نہ صرف سمجایا بلکہ اس کتے کو بھی ان سے بچا لیا۔

3) میرا دوست غریبوں کی بھی کافی مدد کرتا ہے۔ ایک دن غریب بوڑھی عورت سڑک کے کنارے پر کھڑی تھی تو میرے دوست نے مدد کی نیت سے اپنی ضرورت کے پیسے اس عورت کو دے دیے۔ اس واقعے نے مجھے میرے دوست کی مزید قدر کرنے پر مجبور کر دیا اورمیرے اندر بھی غریبوں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوا۔

نتیجہ (Conclusion)

مجھے میرے دوست پر سب سے زیادہ فخر محسوس ہوتا ہے۔ ایک بہترین دوست ایک انمول تحفہ ہے ، اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرے پاس یہ تحفہ ہے۔

میرا بہترین دوست پر دس جملے

1) میرا ایک بہت اچھا دوست ہے۔

2) علی میرے سب سے اچھے دوست کا نام ہے۔

3) وہ میرے اسکول میں میرے ساتھ پڑھتا ہے۔

4) میرا دوست ہر لحاظ سے بہت قابل ہے۔

5) ہم اکثر ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔

6) تمام اساتذہ میرے دوست کی کافی تعریف کرتے ہیں۔

7) میرا دوست ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کو تیار رہتا ہے۔

8) ہم میں کئی عادات ایک جیسی ہیں۔

9) مجھے اپنے دوست پر کافی فخر ہے۔

10) الله کا شکر ہے کہ اس نےمجھے اتنے بہترین دوست سے نوازا ہے۔

مزید پڑھیے:

ورزش کی اہمیت و فوائد پر مضمون

شہد کی مکھی پر مضمون

نظم و ضبط پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی