Ittefaq Mein Barkat Hai Story in Urdu | اتفاق میں برکت ہے کہانی

آج ہم اُردو میں اتفاق میں برکت ہے کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

اتفاق میں برکت ہے کہانی

ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا ہے۔ اس کے تین بیٹے تھے جو آپس میں ہر وقت جھگڑتے رہتے تھے۔ کسان نے ان میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ اس غم نے کسان کی صحت کو کافی نقصان پہنچایا اور وہ شدید بیمار ہوگیا۔ وہ اپنی موت سے پہلے اپنے بیٹوں کو متحد کرنا چاہتا تھا۔

ایک دن اس نے اپنے خواب کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور ان سے کچھ لکڑیاں لانے کو کہا۔ جب وہ لکڑیاں لے آئے تو کسان نے اپنے بیٹوں کو تمام لکڑیاں ایک گٹھے (Bundle) کی شکل میں باندھنےکو کہا۔ پھر کسان نے اپنے بیٹوں کو لکڑیوں کے گٹھے کو توڑنے کا کہا۔ وہ حیران ہوئے، لیکن انہوں سے ویسا ہی کیا جیسا کے کہا گیا تھا۔ جدوجہد شروع ہو گئی۔ ہر ایک نے اپنی پوری قوت سے کوشش کی لیکن لکڑیوں کا یہ گٹھا نہ توڑ سکے۔ جب ان کا سانس پھول گیا تو کسان نے ان سے لکڑیوں کو الگ  الگ کرنے کو کہا، اس کے ایک بیٹے نے لکڑیوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔ پھر کسان نے اپنے بیٹوں سے دوبارہ ایک ایک کرکے لکڑیاں توڑنے کو کہا، لیکن اس بار انہوں نے یہ کام با آسانی کر لیا۔

کسان انہیں سبق سکھانے کے لیے مناسب صورت حال پیدا کرنے میں کامیاب ہو گیا اور اب کسان نے انہیں نصیحت کی کہ اتحاد میں طاقت ہے۔ جب تک لاٹھیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، انہیں کوئی بھی نہیں توڑ سکتا اور جب وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گی تو انہیں توڑنا کوئی مشکل کام نہ ہوگا۔ اسی طرح، اگر تم چار بھائی بھی ان لکڑیوں کی طرح متحد ہو جاؤ گے تو ہمیشہ مضبوط اور ناقابل شکست رہو گے، لیکن اگر تم آپس میں جھگڑتے رہے تو مخالف تمھیں کچل دیں گے۔ انہوں نے یہ بات سمجھ لی اور اپنے والد سے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ کبھی جھگڑا نہیں کریں گے۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ:

1) اتفاق میں برکت ہے۔

2) جب ہم مل کر رہے گے، تو کوئی بھی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی