Few Lines on Winter Season in Urdu | 10 Lines on Winter Season in Urdu

آج ہم اُردو میں موسم سرما پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو موسم سرما کے بارے میں دس سطریں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں موسم سرما پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔

Few Lines on Winter Season in Urdu

موسم سرما پر دس سطریں

موسم سرما پر دس سطریں درج ذیل ہیں:

1) موسم سرما سال کا سرد ترین موسم ہوتا ہے۔

2) پاکستان میں موسم سرما نومبر میں شروع ہوتا ہے اور مارچ میں ختم ہوتا ہے۔

3) دسمبر اور جنوری موسم سرما کے سرد ترین مہینے ہوتے ہیں۔

4) اس دوران شمال کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں۔

5) کئی علاقوں میں موسم سرما کے دوران، درجہ حرارت 4 یا 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاتا ہے۔

6) بہت سے لوگ سردیوں میں پہاڑی علاقوں کی سیر کو ترجیح دیتے ہیں۔

7) لوگ سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہنتے ہیں۔

8) رات کے وقت لوگ لحاف اور کمبل کا استعمال بھی کرتے ہیں۔

9) بہت سے پھل اور خشک میوہ جات موسم سرما کا تحفہ ہوتے ہیں۔

10) ہر کوئی موسم سرما کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی