عزت نفس کے اقوال زریں
عزت نفس (Self-Respect) اور خود اعتمادی دونوں مل کر ایک عظیم اور مضبوط شخصیت بناتی ہیں۔ عزت نفس ایک ایسا احساس ہے جو انسان کو عزت اور وقار کے ساتھ سر اٹھا کر جینے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اپنے آپ سے کیسا سلوک کرتے ہیں اور آپ دوسروں کو اپنے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی اجازت دیتے ہیں یہ سب آپ کی عزت نفس پر منحصر ہے۔
درج ذیل عزت نفس (Self-Respect) کے اقوال زریں میں، آج ہم آپ کو انسانی زندگی میں عزت نفس کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کریں گے۔
Self-Respect Quotes in Urdu
اپنے جذبات کے لیے اپنی عزت نفس کو نہ کھویں۔
زندگی میں انا اہم نہیں ہوتی لیکن زندگی میں عزت نفس سب سے اہم ہے۔
اپنے پیروں پر مرنا گھٹنوں کے بل جینے سے بہتر ہے۔
اگر ہم اپنے آپ کو بیکار سمجھے گے تو دنیا بھی ہمیں کبھی کارآمد نہیں سمجھے گی۔
پیسے سے دنیا کو تو خریدا جا سکتا ہے مگر عزت نفس کو نہیں۔
متکبر اور عزت نفس میں بس اتنا فرق ہے کہ عزت دار کبھی کچھ نہیں مانگتا اور متکبر کبھی کسی کو کچھ نہیں دیتا۔
عزت نفس کے دھاگوں سے جڑے رشتوں کی بنیادوں کو کوئی نہیں کھول سکتا۔
عزت نفس ایک ایسا لقب ہے جو ہر کسی کو ملتا ہے لیکن ہر کوئی اسے برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہوتا۔
بری عادات عزت نفس کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوتی ہیں۔
جہاں ایک انسان کی قدر نہ ہو وہاں رہنا بیکار ہے پھر چاہے وہ کسی کا گھر ہو یا کسی کا دل۔
غصہ انسان کی عزت نفس کو تباہ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگاتا۔
عزت نفس کو بلند رکھنے کے لیے مالی، ذہنی اور جسمانی طور پر خود مختار ہونا ضروری ہے۔
عزت نفس مرد اور عورت میں اچھی صفات کا آغاز ہے۔
اگر آپ اپنی عزت کریں گے تو دوسرے بھی آپ کی عزت کریں گے۔
کسی بھی چیز کے لیے اپنی حیثیت مت گراؤ، کیونکہ عزت نفس ہی سب کچھ ہوتی ہے۔
آپ کے لیے کوئی بھی چیز کبھی فائدہ مند نہیں ہو گی، جس کے لیے آپ کو اپنی عزت نفس پر سمجھوتہ کرنا پڑے۔
کبھی بھی کسی انسان کو آپ کوئی موقع نہ دیں کہ وہ آپ کی بے عزتی کرے۔
عزت نفس کا نقصان اس دنیا کے چند بڑے نقصانات میں سے ایک ہے۔
دوسروں کو خوش کرنے کے لیے اپنے بنیادی اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔
آپ لوگوں کو خود سکھاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔
کوئی بھی ہماری عزت نفس کو نہیں چھین سکتا اگر ہم خود اس کی اجازت نہ دیں۔
اپنی صلاحیتوں کو کم کر کے اپنی بے عزتی نہ کریں۔
اس دنیا میں، صرف ایک شخص آپ کے لیے اہم ہے اور وہ آپ خود ہیں۔
اپنا موازنہ دوسروں سے کبھی نہ کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ اپنی توہین کر رہے ہیں۔
صرف ایسے فیصلے کریں جو آپ کی خود اعتمادی اور عزت نفس کی حمایت کرتے ہوں۔
جب تک آپ خود نہ چاہیں تو کوئی بھی آپ کو نیچا نہیں دیکھا سکتا۔
خود کو عزت دینے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ اپنے خیالات اور احساسات کا احترام کریں۔
دنیا کی سب سے بڑی چیز یہ جاننا ہے کہ آپ کا اپنی ذات سے کیسا تعلق ہے۔
عزت نفس اور حکمت ہی انسان ہونے کی واحد علامت ہیں۔
وہ لوگ جو عزت نفس کا خیال رکھتے ہیں، ان کی محبت حقیقی اور سچی ہوتی ہے، اور وہ کبھی بھی کسی کے اعتماد اور یقین کو نہیں توڑتے ہیں کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ جہاں عزت نفس نہ ہو وہاں محبت نہیں رہ سکتی۔
انسان کے کردار کی حتمی تشکیل اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
عزتِ نفس تمام خوبیوں کی بنیاد ہوتی ہے۔