Few Lines on Doctor in Urdu | 10 Lines on Doctor in Urdu

آج ہم اُردو میں ڈاکٹر پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو ڈاکٹر کے بارے میں دس سطریں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں ڈاکٹر پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔

Few Lines on Doctor in Urdu

ڈاکٹر پر دس سطریں

ڈاکٹر پر دس سطریں درج ذیل ہیں:

1) ہمارے معاشرے میں ڈاکٹر کا بہت اہم مقام ہے۔

2) ایک ذمہ دار ڈاکٹر پیسے کو نہیں بلکہ انسانی خدمت کو ترجیح دیتا ہے۔

3) ڈاکٹر بیماروں کا علاج کرتے ہیں اور صحت سے متعلق مناسب مشورے بھی دیتے ہیں۔

4) ڈاکٹرمریضوں کے علاج کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

5) ایک ڈاکٹر ہمیشہ خوش اخلاق ہوتا ہے اور اپنے مریضوں کے ساتھ بہت نرمی سے پیش آتا ہے۔

6) ڈاکٹر کا فرض لوگوں کی جان بچانا ہے۔

7) ڈاکٹر ہسپتال میں مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

8) سفید رنگ کا کوٹ ڈاکٹر کا لباس ہوتا ہے۔

9) ایک ڈاکٹر انسانی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

10) طبی پیشہ دنیا کا سب سے معزز پیشہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی