آج ہم اُردو میں والد پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں والد پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔
میرے والد پر دس سطریں
میرے والد پر دس سطریں درج ذیل ہیں:
1) میرے والد کا نام زاہد حسن ہے۔
2) وہ ایک ڈاکٹر ہیں۔
3) میرے والد میری زندگی میں سب سے اہم شخص ہیں۔
4) وہ ایک محنتی انسان ہے، جو ہمارے خاندان کو بہتر سہولیات دینے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔
5) میرے والد میرے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ میرا ساتھ دیتے ہیں۔
6) وہ میری ہر ضرورت پوری کرتے ہیں۔
7) وہ ہمیشہ غریب لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
8) وہ ایک اچھے اخلاق کے مالک ہیں۔
9) میرے والد بہت اچھے انسان ہیں اور میں بھی ان جیسا بنانا چاہتا ہوں۔
10) میں اپنے والد سے بہت پیار کرتا ہوں۔