صبر کے اقوال زریں
صبر کے بغیر کوئی بھی اپنے مقصد تک براہ راست نہیں پہنچ سکتا۔ کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے صبر کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک بہت ہی خوبصورت جملہ جو کچھ یوں ہے کہ ”کسی کام کو ہونے میں کچھ دیر تو ہوسکتی ہے لیکن وہ ہوتا ضرور ہے“، اس لیے کبھی بھی کوئی کام کرنے میں جلدی نہ کریں، بلکہ وقت پر ٹھیک کام کرنے کا سوچیں۔
یہاں صبر کے بارے میں جو انمول اقوال زریں دیے جا رہے ہیں ان سے آپ کو بہت سبق ملے گا۔
Sabar Quotes in Urdu
صبر ایک ایسی سواری ہے جو سوار کو گرنے نہیں دیتی۔
جس کے پاس صبر کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی، وہ کوئی کام نہیں کر سکتا۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ جلد بازی کرنے والا نقصان نہ اٹھائے اور صبر کرنے والا ناکام ہو جائے۔
صبر انتظار کرنے کی صلاحیت کا نام نہیں ہے بلکہ انتظار کرتے ہوئے اچھا رویہ رکھنے کا نام ہے۔
صبر کا ایک لمحہ بڑی تباہی سے بچا سکتا ہے اور بے صبری کا ایک لمحہ پوری زندگی برباد کر سکتا ہے۔
صبر سے ہاری ہوئی جنگ بھی جیتی جا سکتی ہے۔
تمام عظیم کامیابیوں کے لیے صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر دنیا میں صرف خوشیاں ہی ہوتیں تو ہم نے صبرکرنا کبھی نہ سیکھا ہوتا۔
ہمیشہ مشکل وقت میں انسان کے صبر کا امتحان ہوتا ہے۔
صبر ایک کڑوا پودا ہے لیکن اس کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔
صبر سے کام نہ لینا جنگ ہارنے کے مترادف ہے۔
جس انسان میں صبر ہوتا ہے، وہ کسی میدان میں نہیں ہارتا۔
صبر ہر مصیبت کا بہترین علاج ہے۔
صبر تمام خوشیوں اور طاقت کی جڑ ہے۔
صبر ایک فاتحانہ صفت ہے۔
صبر اور وقت کی پابندی دو سب سے مضبوط ھتیار ہیں۔
کامیابی اس کی غلام بن جاتی ہے جو صبر اور محنت کرتا ہے۔
صبر تمام خوبیوں کی ماں ہے۔