Nazm o Zabt Quotes in Urdu | نظم و ضبط کے اقوال زریں

نظم و ضبط کے اقوال زریں

Nazm o Zabt Quotes in Urdu

نظم و ضبط ہر کسی کی زندگی میں بہت ضروری ہوتا ہے، نظم و ضبط رکھنے والا انسان ہی اپنے مقاصد کو حاصل کرتا ہے، کامیابی کی نئی منازل کو چھوتا ہے اور معاشرے میں عزت حاصل کرتا ہے۔ زندگی میں ہر کام کرنے کے لیے نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔ نظم و ضبط ہمیں اچھے طرز زندگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے، ساتھ ہی یہ ہر کام کو ذمہ داری کے ساتھ وقت پر کرنا سکھاتا ہے۔

نظم و ضبط کے ذریعے ہی انسان میں بزرگوں کا احترام اور اپنے کام کی ذمہ داریوں کی سمجھ پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے نظم و ضبط کی اہمیت کو سمجھانے کے لیے، ہم آپ کو نظم و ضبط سے متعلق کچھ اقوال زریں فراہم کر رہے ہیں۔

Nazm o Zabt Quotes in Urdu

جب انسان نظم و ضبط سے زندگی گزارنے لگتا ہے تو اسے زندگی کا اصل جوہر سمجھ آتا ہے۔

نظم و ضبط  اور وقت کی پابندی کامیابی کی کنجی ہے۔

نظم و ضبط کے بغیر نہ کوئی فرد ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی معاشرہ۔

کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ خود کو نظم و ضبط میں رکھیں۔

نظم و ضبط صلاحیت کو کامیابی میں بدل دیتا ہے۔

عزت نفس (Self-Respect) نظم و ضبط کا پھل ہے۔

نظم و ضبط کی کمی مایوسی اور خود سے نفرت کا باعث بنتی ہے۔

نظم و ضبط ایک کامیاب اور خوشگوار زندگی کی بنیاد ہوتی ہے۔

وقت سے پہلے کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہر کام کو وقت پر مکمل کیا جائے۔

نظم و ضبط وہ آگ ہے جس سے ہنر قابلیت بنتا ہے۔

نظم و ضبط آپ کو ہر وہ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

نظم و ضبط خوشی کی بنیاد ہے اور کامیابی کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔

وہ شخص اپنی زندگی ایک بادشاہ کی طرح گزارتا ہے جو نظم و ضبط کے ذریعے اپنے اوپر حکومت کرتا ہے۔

نظم و ضبط وہ دھاگہ ہے جو ہمیں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے میں مدد کرتا ہے۔ جس طرح پتنگ بغیر ڈور کے گرجاتی ہے اسی طرح ہم نظم و ضبط کے بغیر ناکام ہوجاتے ہیں۔

نظم و ضبط ہمارے کردار کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی