Greedy Dog Story in Urdu | لالچی کتے کی کہانی

آج ہم اُردو میں لالچی کتے کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

Greedy Dog Story in Urdu

لالچی کتے کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں ایک لالچی کتا رہتا تھا۔ ایک دن وہ بھوک کی وجہ سے کھانے کی تلاش میں اِدھر اُدھر گھوم رہا تھا۔ کافی دیر بعد وہ ایک قصاب کی دکان پر پہنچا۔ قصاب کو کتے پر کافی ترس آیا اور اس نے ایک ہڈی اٹھائی جس پر کچھ گوشت تھا اور کتے کی طرف پھینک دی۔

کتا وہ ہڈی لے کر وہاں سے چلا گیا۔ اس نے سوچا کہ کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی ویران جگہ جانا چائیے۔ اسی لئے وہ ایک دریا کے کنارے چلا گیا لیکن یہ جگہ بھی اسے محفوظ نہ لگی۔ چنانچہ اس نے دریا کے دوسری طرف جانے کا سوچا اور دریا کو پار کرنے کے لئے کتا پل پر چڑھ گیا۔

جب وہ پل عبور کر رہا تھا تو اِس نے ندی کے ٹھنڈے پانی میں اپنا عکس دیکھا۔ کتے نے سوچا کہ پانی میں ایک اور کتا ہے جس کے منہ میں ہڈی ہے۔ دوسری ہڈی دیکھ کر کتا لالچ میں آ گیا اور دوسری ہڈی کو حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے ہی عکس پر بھونکنے لگا۔ منہ کھولتے ہی اس کی ہڈی پانی میں گر گئی اور یوں لالچی کتے نے اپنی ہڈی بھی کھو دی۔ ہڈی کو کھونے کا اسے بہت دکھ ہوا پر اِس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) جو کچھ آپ کے پاس ہے اس پر الله کا شکر ادا کریں۔

2) لالچ ایک لعنت ہے۔

مزید پڑھیے:

شیر اور چوہے کی کہانی

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کہانی

ایمانداری کافی بہترین حکمت عملی ہے کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی