The Grapes Are Sour Story in Urdu | انگور کھٹے ہیں کہانی

آج ہم اُردو میں انگور کھٹے ہیں کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

The Grapes Are Sour Story in Urdu

انگور کھٹے ہیں کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بھوکی لومڑی ادھر اُدھرگھوم رہی تھی اور اپنے کھانے کے لئے کچھ تلاش کر رہی تھی۔ بھوک کی وجہ سے وہ اپنے آپ کوکمزور اورکافی تھکا ہوا محسوس کر رہی تھی۔ خوش قسمتی سے لومڑی کو ایک باغ نظر آیا، وہ جب اِس باغ میں گئی تواس نے انگور کی بیل دیکھی جس میں انگور کے گچھے تھے۔ یہ انگور دکھنے میں کافی شاندار اور مزے کے نظر آرہے تھے۔

لومڑی نے تڑپتی آنکھوں سے انگور کے گچھے کی طرف دیکھا اور ان کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن لومڑی کے لیے ان کو حاصل کرنا اتنا آسان نہ تھا کیونکہ انگور کافی اونچائی پر تھے۔ تھوڑی کوشش کرنے کے بعد لومڑی تھک گئی تھی۔ چنانچہ اس نے کچھ دیر آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ آرام کرنے کے بعد لومڑی نے اپنے آپ کوکافی تازہ دم محسوس کیا، اور پھر سے انگور کے گچھے کو حاصل کرنے کی کوشش میں لگ گئی۔ لومڑی نے انگور لینے کے لیے اپنی طاقت کے مطابق کافی اونچی چھلانگ لگائی، لیکن وہ ان تک پہنچنے میں ناکام رہی۔

اس نے پھر کچھ دیر آرام کیا اور ایک اور جرات مندانہ کوشش کی، لیکن بیچاری لومڑی اس بار بھی ناکام رہی۔

آخر کار، لومڑی کافی تھک گئی اوراِس نے دوبارہ کوشش نہیں کی۔ کچھ حاصل کیے بغیر لومڑی اس باغ سے چلی گئی اور اپنی ناکامی کو قبول کرنے کے بجائے اس نے یہ سوچا کہ ”انگور صرف دیکھنے میں مزے کے اور رسیلے (Juicy) تھے، لیکن حقیقت میں یہ انگورکافی کھٹے ہیں۔

نتیجہ

اس طرح یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ:

1) لوگ عام طور پر اس چیز سے نفرت کرتے ہیں جو وہ حاصل نہیں کر سکتے۔

2) ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے سخت محنت کرنی چائیے۔

مزید پڑھیے:

لومڑی اور کوے کی کہانی

سونے کے انڈے کی کہانی

کچھوا اور خرگوش کی کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی