آج ہم اُردو میں سونے کے انڈے کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔
سونے کے انڈے کی کہانی
ایک زمانے میں ایک گاؤں میں کپڑے کا تاجر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ یہ لوگ بہت غریب تھے اور کافی مشکل سے اپنا گزر بسرکر رہے تھے۔ ان کے پاس ایک خوبصورت مرغی تھی جو ہر روز انڈا دیتی تھی۔ یہ کوئی عام انڈا نہیں ہوتا تھا بلکہ ایک سونے کا انڈا ہوتا تھا۔ یہ تاجر اس انڈے کو بازار میں بیچ کر امیر بنتا جارہا تھا۔ مگر یہ تاجر اس ایک انڈے سے مطمئن نہیں تھا جو اسے روزانہ ملتا تھا، وہ بہت جلد کافی امیر بننا چاہتا تھا۔
چونکہ یہ تاجر اپنی مرغی سے سونے کے تمام انڈے ایک ہی وقت میں حاصل کرنا چاہتا تھا۔ ایک دن اس نے کافی سوچا اور آخر کار اس نے سونے کا انڈا دینے والی مرغی کو مارنے اور تمام انڈے ایک ہی ساتھ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے خیال میں یہ تھا اگر یہ اس مرغی کو ذبح کرکے ایک ہی وقت میں سارے سونے کے انڈے حاصل کر لے تو یہ ایک دم سے کافی زیادہ امیر تاجر بن جائے گا اور اس کا پورے گاؤں میں ایک نام ہوگا۔
چنانچہ اگلے دن جب مرغی نے سونے کا انڈا دیا تو اس شخص نے اسے پکڑ لیا اور تیز دھار چاقو لے کراس کو ذبح کر دیا۔ جب اس نے مرغی کو ذبح کرنے کے بعد دیکھا تو چاروں طرف خون کے سوا کچھ نہیں تھا اور نہ ہی کسی انڈے کا کوئی نشان تھا۔ وہ یہ سب دیکھ کر بہت پریشان اورغمزدہ ہوگیا کیونکہ اب اسے وہ ایک انڈا بھی نہیں ملے گا جو مرغی روزانہ کی بنیاد پر اس کو دیا کرتی تھی۔
ایک دن میں ایک سونے کے انڈے کو بیچنے سے اس کی زندگی کافی آرام اور آسانی سے بسر ہو رہی تھی لیکن اب، اس نے خود اپنی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا تھا۔ اس کی لالچ کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ دن بدن غریب سےغریب تر ہوتا چلا گیا اور بالآخرایک فقیر کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا۔ یہ سب اس کی اپنی لالچ اور بیوقوفی کا نتیجہ تھا۔
نتیجہ
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:
1) لالچ بری بلا ہے۔
2) انسان کو جو کچھ ملے اس پر اسے الله کا شکر ادا کرنا چائیے۔
مزید پڑھیے: