Lomdi aur Kauwa Ki Kahani in Urdu | لومڑی اور کوے کی کہانی

آج ہم اُردو میں لومڑی اور کوے کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

Lomdi aur Kauwa Ki Kahani in Urdu

لومڑی اور کوے کی کہانی

ایک بار ایک کوا اپنےکھانے کے لیے کچھ تلاش کر رہا تھا۔ اچانک اس نے پنیر کا ایک ٹکڑا دیکھا۔ کوے نے اپنی چونچ میں یہ ٹکڑا اٹھایا اور اڑ کر قریبی درخت کی شاخ پر بیٹھ گیا۔

کوے نے شاخ پر بیٹھ کر آرام سے اس پنیر کے ٹکڑے کو کھانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے کہ وہ اس پنیر کے ٹکڑے کو کھاتا، ایک لومڑی کا بھی اسی راستے سے گزر ہوا کیونکہ وہ بھی اپنے کھانے کے لئے کچھ تلاش کر رہی تھی۔ اچانک اس کی نگاہ اس کوے پر پڑی لیکن لومڑی کی نظر کوے سے زیادہ اس پنیر کے ٹکڑے پر پڑی جواس کی چونچ میں تھا۔

جیسا کہ لومڑی ایک چالاک جانور ہے تو لومڑی نے یہاں بھی اپنی چالاکی دکھائی اور فوراً کوے کو مخاطب کیا اور کہا ”کہ اے خوبصورت پرندے کیسے ہو تم؟ طویل عرصے سے میں نے تم جیسا کوئی حسین پرندہ نہیں دیکھا۔ تمہارے پر کتنے چمک رہے ہیں! تم جیسے خوبصورت پرندے کی تو آواز بھی یقیناً بہت شاندار ہوگی۔ میری آپ سے ایک درخواست ہے کہ آپ مجھےاپنی سریلی آوازمیں ایک گانا سنا دیں۔

ان خوش آمد الفاظ کو سن کرکوا بہت خوش ہوا اوراس خوشی میں وہ اپنے کھانے کے لئے جو پنیر کا ٹکڑا لایا تھا اسے بھی بھول بیٹھا۔ دوسری طرف لومڑی کوے کی مزید خوش آمد کرتی رہی اورکہتی چلی گئی کہ ”اگر آپ برا نہ مانیں تو، میرے لیے ایک گانا گا دیجئے۔ مہربانی فرما کر میری بات سن لیں، میں بہت تنہا محسوس کررہی ہوں۔“

آخرکار، اتنی تعریف سننے کے بعد کوے نے لومڑی کی دخواست پر گانا گانے کا فیصلہ کیا۔ گانے کے لئے جب کوے نے اپنی چونچ کھولی تو پنیر کا ٹکڑا لومڑی کے سامنےگر گیا۔لومڑی نے بھی وقت ضائع کیے بغیر اس ٹکرے کوایک ہی بار میں کھا لیا۔ کوے نے جب یہ دیکھا تو اسے بہت افسوس ہوا پر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

دوسری طرف لومڑی نے کوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”مجھے وہ چیز مل گئی ہے جس کے لئے میں نے تمہاری اتنی خوش آمد کی تھی اب میں چلتی ہوں، پھر کبھی ملیں گے۔“یہ کہتے ہوئے لومڑی وہاں سے چلی گئی۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) خوشامد بری بلا ہے۔

2) جھوٹی تعریف پر بھروسہ نہ کریں۔

مزید پڑھیے:

انگور کھٹے ہیں کہانی

سونے کے انڈے کی کہانی

کچھوا اور خرگوش کی کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی