آج ہم اُردو میں فیصل مسجد پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو فیصل مسجد کے بارے میں دس سطریں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں فیصل مسجد پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔
فیصل مسجد پر دس سطریں
فیصل مسجد پر دس سطریں درج ذیل ہیں:
1) فیصل مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
2) دنیا کی عظیم ترین مساجد میں سے ایک فیصل مسجد بھی ہے۔
3) فیصل مسجد قومی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے۔
4) دس سال کے طویل عرصے کے بعد فیصل مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔
5) فیصل مسجد کو پاکستان کی قومی مسجد کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
6) فیصل مسجد 1986ء سے 1993ء تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
7) اس مسجد کا نام سعودی عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے نام پر رکھا گیا ہے، جنہوں نے اس منصوبے کی حمایت اور مالی معاونت کی تھی۔
8) قرآنی آیت سے فیصل مسجد کی دیواروں کو سجایا گیا ہے۔
9) فیصل مسجد کافی خوبصورت ہے۔
10) فیصل مسجد کو دیکھنے پوری دنیا سے لوگ پاکستان آتے ہیں۔