Essay on Advantages and Disadvantages of Computer in Urdu

آج ہم اُردو میں کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Advantages and Disadvantages of Computer in Urdu

کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات پر مضمون

کمپیوٹر ایک ایسی ایجاد ہے جو ہماری زندگی کو کافی آسان بناتا ہے اورہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بہت سے فیصلے کافی تیزی سے لے سکتا ہے جبکہ انسان کے لئے یہ سب کرنا ممکن نہیں ہے۔ کمپیوٹر نے ہمارے معاشرے میں رہنے کا انداز بدل دیا ہے۔

معاشرے پر کمپیوٹر کے اثرات

ٹیکنالوجی کی دنیا میں، کمپیوٹر ہمارے لئے آسانی اور تیزی سے کام کرنے کے لیے کافی مفید ہے۔ کمپیوٹر نے معاشرے پر کافی مثبت ور منفی اثر ڈالا ہے۔ اس نے زندگی کا زاویہ بدل دیا ہے۔ کمپیوٹر کے استعمال نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ لوگ مختلف کاموں کو انجام دینے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔ کمپیوٹر کا ایک بڑا فائدہ محنت اور کسی خاص کام کو مکمل کرنے کے وقت کو کم کرنا ہے۔

کمپیوٹر کے فوائد

کمپیوٹر نہ صرف ذاتی مقاصد کے لیے بلکہ زیادہ تر اداروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مختلف دفاتر ور ادارے اپنے صارفین کے ڈیٹا (Data ) کو ریکارڈ کرنے کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ایجاد بینک اکاؤنٹس (Bank Accounts) اور مالی لین دین کے انتظام کو برقرار رکھنے کے لئے کافی مفید ہے۔ کمپیوٹر آن لائن بینکنگ (Online Banking) کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ صارف انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال کرکے اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجودہ رقم بھی دیکھ سکتا ہے۔ کمپیوٹر کے ذریعے مختلف کام خود بخود انجام پاتے ہیں۔ یہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور ان کے وقت کو بچاتا ہے۔ کمپیوٹر کا استعمال کرکے بہت آسانی سے مختلف موضوعات پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

کمپیوٹر کے نقصانات

کمپیوٹر کا استعمال دنیا کو ایک الگ بلندی پر لے جاتا ہے۔ لیکن ہر سکے(Coin) کے دو رخ ہوتے ہیں، اسی طرح کمپیوٹر کے استعمال سے اس کے کچھ فائدے بھی ہوتے ہیں اور کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ ایک طرف جہاں طلباء کمپیوٹر کے ذریعے معلومات حاصل کرتے ہیں، تو دوسری طرف کچھ طلباء کمپیوٹر کو کھیلنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں جو ان کی صحت کے لئے کافی نقصان دہ ہے۔ گیم کھیلنے وغیرہ جیسی سرگرمیوں میں کمپیوٹر کا مسلسل استعمال کرنے سے ہمارا بہت زیادہ وقت اور توانائی ضائع ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، طلباء تعلیم کے لیے کاغذ اور قلم کی جگہ کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور یوں ان کی ہاتھ سے لکھنے کی مہارت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح، کچھ طلباء کمپیوٹر میں غیر پیداواری کام کر کے وہ اپنی پڑھائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

نتیجہ (Conclusion)

کمپیوٹر بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے، (خاص طور پر کاروباری اداروں کو)۔ یہ ہمیں کو گاہک (Customer) کی ضروریات کو پورا کرنے اور کاروباری منصوبہ بندی کو سنبھالنے میں زیادہ موثر بناتا ہے۔ کمپیوٹر پر بہت زیادہ انحصار کا کافی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ لہذا ہمیں چائیے کہ ہم کمپیوٹر کے منفی پہلو سے بچیں۔

کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات پر دس جملے

1) کمپیوٹر کےذریعے ہم پوری دنیا سے رابطہ برقرار رکھ سکتے ہیں۔

2) ہم پوری دنیا کے حالات سے واقف ہوسکتے ہیں۔

3) کمپیوٹر بڑی تعداد میں معلومات کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

4) کمپیوٹر کےذریعے ہم اپنے کئی کام بہت جلدی اور آسانی سے کر سکتے ہیں۔

5) کمپیوٹر ہمارے علم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

6) کمپیوٹر میں اتنی ذہانت نہیں ہے جتنی کے انسانوں میں ہوتی ہے۔

7) کمپیوٹر کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔

8) کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے بچے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے۔

9) کمپیوٹر کا زیادہ استعمال لوگوں کو سست کر دیتا ہے۔

10) کمپیوٹر کے زیادہ استعمال سے انسان بیمار بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے:

آلودگی پر مضمون

کھیلوں کی اہمیت پر مضمون

پانی پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی