A Friend in Need is a Friend Indeed Story in Urdu | دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کہانی

آج ہم اُردو میں دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں دو دوست رہتے تھے۔ ان میں ایک کا نام بلال تھا اور دوسرے کا نام فاروق تھا۔ یہ دونوں بہت گہرے دوست تھے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی مزید گہری ہوتی گئی۔ ایک دن انہوں نے شہر جا کر کام تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ دن گزرنے کے بعد یہ دونوں شہر کے لئے روانہ ہو گئے۔

اپنے گاؤں کو چھوڑنے سے پہلے انہوں نے ہر مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے خلوص کا حلف لیا اور ایک دوسرے کو مشکل کی گھڑی میں مدد کا یقین دلایا۔ شہر تک جانے کے لئے انہیں ایک جنگل سے گزرنا تھا۔ یہ دونوں چلتے چلتے جب جنگل کے درمیان میں پونچھے تو انہیں ایک ریچھ نظر آیا، جو ان کی طرف آرہا تھا۔ یہ دیکھ کر یہ دونوں بہت ڈر گئے۔

فاروق اپنے دوسرے دوست کو خبردار کیے بغیر فوراً قریبی درخت پر چڑھ گیا۔ درخت پر چڑھنے کے بعد وہ اس کی شاخوں میں چھپ گیا۔ جبکہ دوسرے دوست کو درخت پر چھڑنا نہیں آتا تھا۔ ایسے حالات میں یہ بہت خوفزدہ ہوگیا پر بلال نے یہ سن رکھا تھا کہ ریچھ مردار (Dead) کو نہیں کھاتا۔ چنانچہ وہ زمین پر لیٹ گیا اور مرنے کا بہانہ کرکے سانس روک لیا۔ اسی دوران، ریچھ اس کے پاس آیا اور اسے سونگھنے لگا۔ بلال کو مردہ سمجھ کر ریچھ اسے نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے چلا گیا۔

اب فاروق درخت سے نیچے آیا اور اپنے اس دوست کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے لگا اور مگرمچھ کے آنسو بہانے لگا۔ بلال کچھ بولے بغیر اپنے راستے پر چل پڑا۔ جب بلال جانے لگا تو فاروق نے کہا کہ ”کیا تم مجھے بتا سکتے ہو کہ ریچھ نے تمہارے کان میں کیا کہا تھا؟“ جب بلال نے یہ سنا تو وہ غصے سے کہنے لگا کہ ”ریچھ نے مجھے ایک اہم نصیحت کی ہے کہ کبھی بھی خود غرض دوست پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔“ یہ سن کر فاروق بہت شرمندہ ہوگیا اور بلال وہاں سے چلا گیا۔ اصل میں یہ بلال کا سچا دوست نہیں تھا۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔

2) خوشحالی دوست حاصل کرتی ہے، مصیبت انہیں آزماتی ہے۔

مزید پڑھیے:

شیر اور چوہے کی کہانی

ایمانداری کافی بہترین حکمت عملی ہے کہانی

لالچی کتے کی کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی