Essay on Water in Urdu | پانی پر مضمون

آج ہم اُردو میں پانی پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو پانی کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Water in Urdu

پانی پر مضمون

پانی زمین پر انسان  کے لیے سب سے اہم اشیاء میں سے ایک ہے۔ یہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ پانی نہ صرف ہمیں زندہ رہنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کاموں میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری زمین کا ایک بڑا حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔ لہذا، یہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم پانی کی اہمیت کو سمجھیں۔

پانی کا استعمال

پانی کے چند استعمال درج زیل ہیں جن سے پانی کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

  • انسان نہانے، کھانا پکانے، صفائی، پینے وغیرہ کے لیے پانی کا استعمال کرتا ہے۔
  • صنعتیں اور کارخانے دیگر اشیاء بنانے کے مقاصد کے لیے پانی استعمال کرتے ہیں۔
  • جانور پینے اور نہانے کے لیے پانی استعمال کرتے ہیں۔
  • پودے اور درخت پانی کو پھل اُگانے اور خوراک پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
  • کسان زمین کو کاشت کرنے کے لیے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔
  • پاور پلانٹس (Power plants) اور نیوکلیئر پلانٹس (Nuclear plants) توانائی اور بجلی پیدا کرنے کے لیے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔

پانی انسانی جسم کے لیے کیوں ضروری ہے؟

دیگر وجوہات کی بنا پر پانی انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہے۔ ان میں سے چند وجوہات درج ذیل ہیں۔

  • ہمارے جسم کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ پانی سے بنا ہے۔ اس کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے۔
  • پانی جسم کے درجہ حرارت کو قابو کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • پانی ہمیں کهانے کو ہضم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
  • یہ ہماری جلد کو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور رکھتا ہے۔

پانی کو کیسے بچائیں؟ 

پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے مختلف طریقے ہیں۔ سب سے پہلے تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں لیک ہونے والے نلکوں کو فوری طور پر ٹھیک کرنا چاہیے کیونکہ پانی کا ہر قطرہ قیمتی ہے۔

اسی طرح ہمیں نہانے کے لیے شاورز (Showers) کے بجائے بالٹی کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ، لوگ دانت صاف کرتے اور برتن دھوتے وقت اپنے نل بند نہیں کرتے جس سے کافی پانی ضائع ہوتا ہے، ایسا کرتے وقت ہمیشہ نل کو بند کرنا یاد رکھیں۔

اس کے علاوہ، تمام گھروں میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے نظام کو بھی قائم کیا جانا چائیے۔ اس سے پانی کو بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

نتیجہ (Conclusion)

مختصر یہ کہ پانی انسان کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ لیکن، بدقسمتی سے، یہ تیزی سے ضائع ہو رہا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہر شہری اور حکومت کو کام کرنا چائیے۔ حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تمام علاقوں کو برابر پانی ملے۔ دوسری طرف، شہریوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ وہ اسے آلودگی سے بچائیں اور سمجھداری سے استعمال کریں اور اسے غیر ضروری طور پر ضائع نہ کریں۔

پانی پر دس جملے

1) پانی اس زمین پر انسان کے لیے الله کا تحفہ ہے۔

2) پانی تمام جانداروں کے لیے بہت اہم ہے۔

3) پانی کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں ہے۔

4) ہماری زمین کا تقریباً 71 فیصد رقبہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔

5) پانی مختلف ذرائع سے ہمارے پاس آتا ہے جیسے سمندر، ندی، جھیلیں، بارش وغیرہ۔

6) پانی ہمارے گھریلو، صنعتی اور زرعی مقاصد کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

7) ہم گھر میں پانی کو پینے، کھانا پکانے، صفائی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

8) پینے کا صاف پانی ہمیں صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

9) ہم اپنی خوراک اور دیگر فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کا استعمال  کرتے ہیں۔

10) آگ بجھانے کے لیے بھی پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے:

کھیلوں کی اہمیت پر مضمون

کمپیوٹر کے فوائد اور نقصانات پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی