Essay on Horse in Urdu For Students | گھوڑے پر مضمون

آج ہم اُردو میں گھوڑے پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو  گھوڑے کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Horse in Urdu

گھوڑے پر مضمون

گھوڑا ایک نہایت شریف اور وفادار جانور ہے۔ ہر عمر کے لوگ گھوڑوں سے محبت کرتے ہیں۔ یہ انسانی معاشرے کے لیے بہت مددگار اور مفید جانور ہیں۔ عربی گھوڑے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

گھوڑوں کے بارے میں اہم معلومات

گھوڑا گھاس وغیرہ کھانے والا جانور ہے۔ گھوڑے کے چار پاؤں، دو آنکھیں، ایک ناک، دو کان اور ایک دم ہوتی ہے۔ اس کے پاؤں کافی پتلے اورکافی مضبوط ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھوڑا ایک طویل فاصلہ آسانی سے طے کر سکتا ہے۔

گھوڑے کئی رنگ کے ہوتے ہیں جیسے کہ سفید، سرخ، بھورے، سیاہ، سرمئی وغیرہ۔ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں گھوڑے پائے جاتے ہیں۔ عربی گھوڑا بہت تیز دوڑنے کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔

گھوڑے کو صحت مند اور چست رکھنے کے لئے اس کی خوراک کا بھی کافی خیال رکھنا پڑتا ہے۔

فائدہ مند جانور

انسان گھوڑوں کو بہت سے طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک ان پر سفر کرنا ہے۔ اگر ہم ماضی پر نظر ڈالیں تو ہمیں یہ پتا چلتا ہے کہ گھوڑے جنگوں میں بھی استعمال ہوتے تھے۔ سپاہی جنگ کے لیے میدانِ جنگ میں ان پر جایا کرتے تھے۔

جدید دور میں گھوڑوں کا دوڑنے کی صلاحیت کی وجہ سے گھڑ سواری، پولو(Sports Polo) اور دیگر کھیلوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

ایک گھوڑا 25 سے 30 سال تک زندہ رہتا ہے لیکن اس کے مرنے کے بعد ہم اس کی ہڈیاں، جلد، بالوں کو قالین بنانے میں، ادویات اور چمڑے کی دیگر مصنوعات بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسی لئے یہ جانور مرنے کے بعد بھی انسانوں کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ 

نتیجہ (Conclusion)

اس کا خلاصہ یہ ہے کہ گھوڑا ہمارے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیں خود غرض وجوہات کی بنا پر ان کو مارنے کے بجائے ان سے محبت اور ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

گھوڑے پر دس جملے

1) گھوڑا ایک ذہین اور خوبصورت جانور ہے۔

2) یہ سفید، سرخ یا سیاہ رنگ میں بھی پایا جاتا ہے۔

3) گھوڑا زیادہ در تک نہیں سوتا۔

4) یہ اپنے مالک کا بہت وفادار اور فرمانبردار ہوتا ہے۔

5) یہ تیز رفتاری سے بھاگتا ہے۔

6) اس کا جسم بہت مضبوط ہوتا ہے۔

7) گھوڑے گھاس، اناج کھاتے ہیں اور اصطبل میں رہتے ہیں۔

8) گھوڑے کو سیر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

9) دنیا بھر میں گھوڑوں کی 300 سے زیادہ نسلیں مشہور ہیں۔

10) یہ ماضی میں میدان جنگ میں استعمال ہوتے تھے۔

مزید پڑھیے:

اگر میں پرندہ ہوتا مضمون

 غربت پر مضمون

 رحم دلی پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی