Mera Pasandida Ustad Essay in Urdu | میرے پسندیدہ اُستاد پر مضمون

آج ہم اُردو میں میرے پسندیدہ اُستاد پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Mera Pasandida Ustad Essay in Urdu

میرے پسندیدہ اُستاد پر مضمون

تعلیم انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور اساتذہ یہاں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ بچوں کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتے ہیں اور انھیں تعلیم دیتے ہیں۔ اساتذہ ہماری زندگی کا ایک بہت ہی اہم حصہ ہیں۔ ہم ان کی وجہ سے ہی ایک تعلیم یافتہ شہری کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

لیکن کچھ اساتذہ بہت خاص ہوتے ہیں اور وہ ہماری زندگی میں بہت بڑا اثر ڈالتے ہیں۔ اسی طرح میری زندگی میں بھی ایک بہت ہی خاص استاد ہے جو میرے پسندیدہ ہیں۔

میرا پسندیدہ اُستاد

محمد علی اسکول میں میرے پسندیدہ استاد ہیں۔ ان کی عمر 35 سال ہے۔ وہ ہمیں انگریزی پڑھاتے ہیں۔ انگریزی میرے لیے سب سے مشکل مضمون تھا لیکن اب ان کی رہنمائی سے یہ مضمون میرے لیے بہت آسان ہوگیا ہے۔

ان کا پڑھانے کا انداز کافی منفرد ہے۔ جب میں اپنا انگریزی کا کام کرتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی بہت دلچسپ کام کر رہا ہوں۔ یہ میرے استاد محمد علی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کیونکہ یہ بہت اچھا سمجھاتے ہیں۔

وہ ایک پیار کرنے والے استاد ہیں اور اسی لئے وہ کبھی بھی بچوں پر غصہ نہیں کرتے جب تک وہ کوئی غیر منظم سرگرمی نہ کریں۔ جب ہمیں سبق سمجھ نہیں آتا تو وہ ہمیں بار بار پڑھاتے اور سمجھاتے ہیں۔

وہ وقت کی پابند اور نظم و ضبط رکھنے والے انسان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرنے والے طلباء سے کافی محبت کرتے ہیں۔ وہ ہمیں اکثر نظم و ضبط کا درس بھی دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ، میرے استاد ہمیں بتاتے ہیں کہ ہمیں اپنے ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چائیے تا کہ ہم بیماریوں سے بچ سکیں۔ یہ نکات اور اسباق ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں لیکن صرف چند اساتذہ ان چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

وہ میرے پسندیدہ اُستاد کیوں ہے؟

بہت ساری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے وہ میرے پسندیدہ استاد ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کی شخصیت ہے۔ ہم سب ان کی حیرت انگیز اور جرات مندانہ شخصیت سے کافی متاثر ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ان کا اخلاق بہت اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے طلباء سے کافی پیار کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں۔ اسکول کے تمام لوگ استادِ محترم محمد علی سے بہت پیار کرتے ہیں۔

میں انھیں اسی لئے بھی پسند کرتا ہوں کیونکہ یہ ہماری ہر طرح کی پریشانی میں مدد کرتے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ محمد علی صاحب میں ہر وہ خوبی ہے جو انھیں میرا پسندیدہ استاد بناتی ہے۔

میرے پسندیدہ اُستاد کی خصوصیات

استاد محمد علی میں بہت سی خوبیاں ہیں اور اسی وجہ سے وہ سکول میں بہت مقبول ہیں۔ وہ ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں۔ وہ مختلف موضوعات پر وسیع علم رکھتے ہیں۔ یہی وجوہات ہیں کہ وہ پورے اسکول کے لیے حوصلہ افزائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

نتیجہ (Conclusion)

محمد علی صاحب نہ صرف ایک عظیم استاد ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ہر کسی کی پسند مختلف ہوتی ہے لیکن میرے لئے جناب محمد علی میرے بہترین استاد ہیں۔ میں ان کی  صبحت سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اسکول کے سب سے بہترین استاد ہیں۔

میرے پسندیدہ اُستاد پر دس جملے

1) محمد علی اسکول میں میرے پسندیدہ استاد ہیں۔

2) وہ ہمارے کلاس ٹیچر ہیں۔

3) وہ ہمیں انگریزی پڑھاتے ہیں۔

4) وہ پورے اسکول میں سب سے ذہین استاد ہے۔

5) انھیں کھیلنا بہت پسند ہے اور کبھی کبھی وہ ہمارے ساتھ کرکٹ بھی کھلتے ہے۔

6) محمد علی صاحب ایک ایسے استاد ہے جن میں بہت ساری صلاحیتیں ہیں۔

7) وہ ہمارے لیے کلاس میں نعت بھی پڑھتے ہیں۔

8) میرے خیال میں وہ پورے اسکول میں سب سے اچھا پڑھاتے ہیں۔

9) وہ ہمیں ایک بہتر انسان بننے کی ترغیب دیتے ہیں اور ایک بہتر طالب علم بننے میں مدد کرتے ہیں۔

10) ہم سب اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے:

بے روزگاری پر مضمون

میری بلی پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی