Essay on Unemployment in Urdu | بے روزگاری پر مضمون

آج ہم اُردو میں بے روزگاری پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Unemployment in Urdu

بے روزگاری پر مضمون

بے روزگاری ایک ایسی صورت حال ہے جس میں ہنر مند لوگ نوکری تو کرنا چاہتے ہیں، لیکن بہت ساری وجوہات کی وجہ سے انہیں مناسب نوکری نہیں مل پاتی۔

بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے۔ بے روزگاری ہماری حکومت اور منصوبہ سازوں کے سامنے ایک سنگین مسئلہ ہے اور جیسے جیسے اداروں کی تعداد اور تعلیم کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، یہ مسئلہ دن بہ دن سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ یہ معاشرے کے لیے ایک لعنت ہے اور ملک کی معاشی ترقی بھی بےروزگاری کی وجہ سے کافی متاثر ہورہی ہے۔

بے روزگاری کی اقسام

بے روزگاری کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  • موسمی بے روزگاری
  • زرعی بے روزگاری
  • تکنیکی بے روزگاری
  • ساختی بے روزگاری (Structural unemployment)

بے روزگاری کی وجوہات

پاکستان میں بے روزگاری کی کچھ اہم وجوہات درج ذیل ہیں:

  • تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح
  • ہمارے تعلیمی نظام میں خرابی
  • پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال
  • ملک میں توانائی کا بحران
  • ٹیکس کی شرح میں اضافہ
  • ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ

اگر حالات ایسے ہی رہے تو پوری دنیا میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ بن جائے گی۔ جب ایک ملکی نظام میں یہ وجوہات ہوتی ہیں تو اس سے غربت میں اضافہ، جرائم کی شرح میں اضافہ، مزدوروں کا استحصال، سیاسی عدم استحکام، ذہنی نشو و نما اور ہنر میں کمی واقع ہوتی ہے۔ نتیجتاً یہ سب کچھ بالآخر قوم کے لئے مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

بے روزگاری میں کمی کا حل

درج ذیل اقدامات سے ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

1) صنعت کاری میں اضافہ

پاکستان میں بے روزگاری کی صورتحال کا سب سے یقینی علاج صنعت کاری ہے۔

2) پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت پر زور

سیکھنے کے عملی پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں جاری نصاب کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔

3) زراعت میں بہتر نظام

وقت آ گیا ہے کہ ملک میں پورے زرعی نظام کو تبدیل کیا جائے۔

4) مذہب اور علاقے کی بنیاد پر سیاست کو روکنا

مذہب اور علاقے کی بنیاد پر سیاست کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کے لوگوں کو روزگار دینے کے لیے سیاست دانوں کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔

نتیجہ (Conclusion)

بے روزگاری معاشرے میں مختلف مسائل کی جڑ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت معاملے کی حساسیت کو پہچانے اور اسے ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔ اگرچہ حکومت نے اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں ، لیکن یہ اقدامات کچھ زیادہ موثر نہیں ہیں۔

بے روزگاری پر دس جملے

1) بے روزگاری ایک ایسی صورت حال ہے جس میں کسی شخص کے پاس کوئی بامعاوضہ ملازمت نہ ہو لیکن وہ اس کی تلاش میں ہو پر اسے کوئی مناسب ملازمت نہ مل سکے۔

2) یہ نہ صرف ایک فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ معاشرے اور قوم کو بھی اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

3) بے روزگاری معاشرے کے لیے ایک لعنت ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کو تباہ کر دیتی ہے۔

4) بے روزگاری زیادہ تر 15-18 یا 60-65 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے بڑی مصیبت ہے۔

5) آبادی میں تیزی سے اضافہ بے روزگاری کی ایک اہم وجہ ہے۔

6) بے روزگار لوگوں کو ضروری ہنر سکھائے جانے چائیے، تاکہ ان کی ملازمت میں اضافہ ہو سکے۔

7) بے روزگاری غربت میں اضافے کا باعث بنتی ہے اور معاشی ترقی کو روکتی ہے۔

8) بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔

9) روزگار نہ ملنے کی وجہ سے کافی لوگ خودکشی کر لیتے ہیں۔

10) حکومت کو چائیے کے وہ بیروزگاری کو ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔

مزید پڑھیے:

میری امی پر مضمون

میری بلی پر مضمون

میرا پسندیدہ اُستاد مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی