Meri Billi Essay in Urdu | میری بلی پر مضمون

آج ہم اُردو میں میری بلی پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Meri Billi Essay in Urdu

میری بلی پر مضمون

میرے پاس ایک بلی ہے۔ میں نے اسے اپنی ساتویں سالگرہ پر اپنی والدہ سے بطور تحفہ لیا تھا۔ بلی کو ایک پالتو جانور کے طور پر رکھنا میری خوائش تھی۔ میری امی نے سالگرہ پر اس خوائش کو پورا کر کے مجھے ایک خوشگوار تحفہ دیا تھا۔

میری بلی

میں نے اپنی بلی کا نام روبی (Ruby) رکھا ہے۔ اس کا رنگ سفید ہے اور اس کے کان بھی بہت پیارے ہیں۔ اس کی آنکھیں نیلی ہیں۔ روبی (Ruby) بہت بہادر ہے اور یہ کتوں سے بھی نہیں ڈرتی۔ روبی کافی فرمانبردار ہے جب میں نام لے کر اسے بلاتا ہوں تو یہ میری طرف چلی آتی ہے۔ میں اسے دودھ، روٹی اور بسکٹ کھلاتا ہوں۔

روبی صاف ستھری عادات کی حامل ہے کیونکہ وہ میرے گھر یا بستر کو گندا نہیں کرتی۔ جب میں اسکول سے واپس آتا ہوں تو وہ میرے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔

یہ اکثر میرے ساتھ شام کی سیر کے لیے بھی جاتی ہے۔ ہم ایک ساتھ کھیلتے ہیں، بھاگتے ہیں اور چھلانگ لگاتے ہیں، روبی اپنی خوشی کو ظاہر کرنے کے لیے دم ہلاتی ہے۔

روبی کی وجہ سے ہمارے گھر میں چوہے بھی نہیں آتے لیکن میری بلی مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچاتی۔

نتیجہ (Conclusion)

میرے خاندان میں سب روبی کو پسند کرتے ہیں۔ روبی ہر دن اسکول سے میری واپسی کا انتظار کرتی ہے اور مجھے واپس دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہے۔ میں بھی اس سے ملنے کو بے تاب رہتا ہوں۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کافی کھیلتے ہیں۔

میری بلی پر دس جملے

1) میرے پاس ایک بہت پیاری بلی ہے۔

2) اس کا رنگ سفید ہے۔

3) یہ اکثر میرے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہے۔

4) اس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے۔

5) سردیوں میں روبی اکثر دھوپ میں ٹہلتی ہے۔

6) میری بلی کا پسندیدہ کھانا دودھ اور مچھلی ہے۔

7) روبی ایک شاندار بلی ہے۔

8) روبی میرے قریب سونا پسند کرتی ہے، اس لیے وہ رات کو میرے بستر پر سوتی ہے۔

9) میرے خاندان میں ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے۔

10) مجھے اپنی پالتو بلی سے بہت پیار ہے۔

مزید پڑھیے:

بے روزگاری پر مضمون

میرا پسندیدہ اُستاد مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی