My First Day at School Essay in Urdu | اسکول میں میرا پہلا دن مضمون

آج ہم اُردو میں اسکول میں میرا پہلا دن مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

My First Day at School Essay in Urdu

اسکول میں میرا پہلا دن مضمون

ہماری زندگیاں نئے واقعات سے بھری پڑی ہیں جن کا تجربہ ہم مختلف دنوں میں کرتے ہیں۔ اسی طرح پہلی بار سکول جانا بھی انسان کی زندگی میں یادگار واقعہ ہوتا ہے۔ کوئی انسان اپنا اسکول کا پہلا دن کیسے بھول سکتا ہے، اس دن کو یاد رکھنا فطری بات ہے، پھر وہ دن چاہے اچھا ہو یا برا۔ اسی لئے، مجھے بھی اسکول میں میرا پہلا دن آج تک یاد ہے۔

اسکول میں میرا پہلا دن (ایک نیا تجربہ)

اسکول میں میرا پہلا دن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر بچے کے لیے ماحول مکمل طور پر بدل جاتا ہے کیونکہ ایک بچے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گھر کا ماحول زیادہ آرام دہ ہے۔ تاہم، اسکول میں ہمارا پہلا دن کافی تجربات اور مواقع کا دروازہ کھولتا ہے۔

اپنے پہلے دن، میں پرجوش ہو کر نیند سے اٹھا اور پہلی بار میں نے اسکول کی وردی (Uniform) پہنی۔ اس وردی نے مجھے جو احساس دیا وہ بہت یادگار تھا، میں اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ چونکہ یہ میرا پہلا دن تھا، اسی لئے میرے والدین مجھے اسکول چھوڑنے گئے تھے۔

کسی دوسرے بچے کی طرح، میں بھی اپنے پہلے دن کچھ خوفزدہ تھا۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں اپنی ماں کا ہاتھ نہیں چھوڑ رہا تھا، کیونکہ اسکول کا ماحول میرے لئے بلکل نیا تھا۔

جب میں اپنے کمرہ جماعت (Classroom) میں داخل ہوا تو وہاں بھی میری طرح کے کچھ بچے موجود تھے جن میں سے چند رو رہے تھے اور کچھ کھیل رہے تھے۔ میں بھی اپنے استاد کی بتائی ہوئی جگہ پر جا کر بیٹھ گیا لیکن میں کافی پر پریشان تھا۔ آخر کار، میرے استاد نے مجھے تسلی دی۔

کچھ دیر گزرنے کے بعد میں نے دوسرے بچوں سے بات کی اور ان کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا۔ ہمارے پاس کھیلنے کے لیے بہت سے کھلونے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا تو تمام بچے کافی خوش نظر آنے لگے۔

ایک بجے ہمیں اسکول سے چھٹی ہوگئی اور میرے والد مجھے اسکول سے گھر لے گئے۔ میری امی گھر کے دروازے پر میرا انتظار کر رہی تھیں۔ جب انہوں نے مجھے دیکھا تو وہ کافی خوش ہوئیں۔ میں نے اپنے والدین کو اسکول میں ہونے والی تمام باتیں بتائیں۔ وہ اسکول میں میرے پہلے دن کا سن کر بہت خوش ہوئے۔

نتیجہ (Conclusion)

اس طرح، اسکول میں میرا پہلا دن کافی خوشگوار تھا۔ جب میں اس دن کو یاد کرتا ہوں اور دوسروں کو اپنے اس تجربے کے بارے میں بتاتا ہوں تو مجھے کافی فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ یہ میرے لیے ایک یادگار تجربہ تھا۔

اسکول میں میرے پہلے دن پر دس جملے

1) مجھے اب بھی اسکول میں اپنا پہلا دن یاد ہے۔

2) اس وقت میری عمر پانچ سال تھی۔

3) یہ میرے لیے ایک دلچسپ دن تھا۔

4) میں صبح سویرے اٹھا۔

5) نہانے اور ناشتے کے بعد، میں نے اپنی اسکول کی وردی (Uniform) پہن لی۔

6) میں اپنے والدین کے ساتھ اسکول گیا تھا۔

7) ہم سب سے پہلے سکول کے ہیڈ ماسٹر سے ملے تھے۔

8) مجھے ایک کمرہ جماعت (Classroom) میں لے جایا گیا۔

9) میرے اُستاد بھی کافی اچھے تھے۔

10) انہوں نے مجھے پہلی صف میں بٹھایا اور کافی تسلی دی۔

مزید پڑھیے:

ٹیلی ویژن پر مضمون

وقت کی اہمیت پر مضمون

ریڈیو پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی