Essay on Radio in Urdu | ریڈیو پر مضمون

آج ہم اُردو میں ریڈیو پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو ریڈیو کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Radio in Urdu

ریڈیو پر مضمون

ریڈیو (Radio) سائنس کی حیرت انگیز ایجادات میں سے ایک ہے۔ یہ بجلی سے چلنے والی ایک مشین ہے اور تفریح فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ریڈیو پوری دنیا میں پیغامات پہنچانے اور انھیں حاصل کرنے کے لئےاستعمال ہوتا ہے۔

ریڈیو کی ایجاد

سائنسدان سر جگدیش چندر بوس (Jagadish Chandra Bose) نے سب سے پہلے ریڈیو دریافت کیا لیکن معاشی مشکلات کی وجہ سے وہ اسے عملی شکل نہ دے سکے۔ اس کے بعد جدید ریڈیو عظیم اطالوی (Italian) سائنسدان گگلیلیمو مارکونی (Guglielmo Marconi) نے ایجاد کیا تھا۔ مارکونی نے جب پتھر کا ایک ٹکڑا پانی میں پھینکا تو انھوں نے دیکھا کہ پانی میں لہریں پیدا ہو رہی ہیں، یہ دیکھ کر انھوں نے سوچا کہ اسی طرح انسان کے بولنے کی آواز سے بھی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ اس خیال سے متاثر ہو کر مارکونی نے ریڈیو ایجاد کیا۔ مارکونی کو ان کی ایجاد پر 1909ء میں فزکس کا نوبل انعام بھی ملا تھا۔

مارکونی کی اس ایجاد کو عوام تک پہنچانے والا پہلا مرکز 1921ء میں انگلینڈ میں قائم ہوا۔ وہاں سے پہلی بار انگلینڈ سے نیوزی لینڈ تک خبریں نشر اور منتقل کر کے اس ایجاد نے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

ریڈیو کی مقبولیت

اگرچہ ٹیلی ویژن کی ایجاد کے بعد شہر میں ریڈیو کا استعمال کم ہوا ہے، لیکن آج بھی دیہاتوں میں اس کا استعمال جاری ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تمام موبائل فونز (Mobile Phones) میں ایف ایم (FM) کا آپشن لازمی طور پر دیا جاتا ہے۔ تفریح ​​کا یہ ذریعہ ماضی میں بھی مقبول تھا، آج بھی مقبول ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

ریڈیو کے فوائد

ریڈیو کے بہت زیادہ فوائد ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

  • ریڈیو دنیا بھر کی خبریں ایک لمحے میں فراہم کرتا ہے۔
  • ریڈیو کو ہر کوئی خرید سکتا ہے کیونکہ اس کی قیمت زیادہ نہیں ہوتی۔
  • یہ تعلیم فراہم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
  • دیگر تفریحی ذرائع کی طرح ریڈیو بھی بڑی تعداد میں لوگوں کا پسندیدہ ہے۔

ریڈیو کے نقصانات

ریڈیو کے کچھ نقصانات یہ ہیں:

  • ریڈیو میں ہم حالات و واقعات کے بارے میں سن تو سکتے ہیں پر انھیں دیکھ نہیں سکتے۔
  • خراب موسم کے دوران ہم ریڈیو کو ٹھیک سے نہیں سن سکتے۔
  • دوسرے مواصلاتی ذرائع (Communication Medium) کے مقابلے میں ریڈیو محدود تفریح فراہم کرتا ہے۔

نتیجہ (Conclusion)

مختصراً ریڈیو ہم سب کے لیے بہت مفید اور دلچسپی کا حامل ہے۔ یہ کسی بھی وقت ہمیں تعلیم اور خبریں فراہم کر سکتا ہے۔ ریڈیو مواصلات (Communication) کے میدان میں بہت مفید کردار ادا کر رہا ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا (انشاءاللہ)۔

ریڈیو پر دس جملے

1) ریڈیو جدید سائنس کی ایجادات میں سے ایک ہے۔

2) ریڈیو اطالوی (Italian) سائنسدان گگلیلیمو مارکونی (Guglielmo Marconi) نے ایجاد کیا تھا۔

3) یہ جدید دنیا میں بڑے پیمانے پر استعمال نہیں ہوتا ہے۔

4) ہم ریڈیو پر موسیقی اور خبریں سن سکتے ہیں۔

5) ریڈیو کو تدریسی کام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

6) پرانے زمانے میں ریڈیو بہت مقبول تھا اور لوگ خبریں سننے کے لیے ریڈیو کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے تھے۔

7) دیہات کے لوگ آج بھی ریڈیو کا کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔

8) ریڈیو معلومات کے تبادلے کے مقبول ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔

9) ریڈیو تفریح کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

10) ریڈیو کا عالمی دن 13 فروری کو منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے:

اسکول میں میرا پہلا دن مضمون

وقت کی اہمیت پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی