Essay on Mango in Urdu | آم پر مضمون

آج ہم اُردو میں آم پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو آم کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Mango in Urdu

آم پر مضمون

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو آم کے ذائقے سے ناواقف ہو۔ یہ ہندوستان کا قومی پھل بھی ہے۔ آم گرمیوں کے موسم میں اُگتا ہے۔ اس کی کاشت تقریباً 6000 سال قبل شروع ہوئی تھی۔ پوری دنیا میں آموں کی تقریباً 1500 اقسام پائی جاتی ہیں۔

آم کی اہمیت

آم میں منفرد غذائیت اور دواؤں کی خصوصیات ہیں جو اسے بہت فائدہ مند بناتی ہیں۔ یہ وٹامن اے اور سی (Vitamins A and C) کا بھرپور ذریعہ ہے۔ آم کے پتوں میں مختلف ادویات (Medicines) کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہیں کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آم کھانے سے ہماری یاد رکھنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح، غذائی ماہرین کے مطابق بھی پکا ہوا آم انسان کے لئے انتہائی توانائی بخش ہوتا ہے۔

آم کا ذائقہ

خوبصورت شکل و صورت کے ساتھ ساتھ آم کا ذائقہ بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔ آم میٹھے اور کھٹے دونوں ذائقوں میں پاۓ جاتے ہیں۔ جب آم مکمل طور پر نہیں پکتا تو یہ کھانے میں میٹھا نہیں ہوتا، اس کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔ دوسری طرف جو آم مکمل طور پر پک جاتا ہے اس کا ذائقہ انتہائی میٹھا اور لاجواب ہوتا ہے۔

پسندیدہ پھل

آم لوگوں کا پسندیدہ پھل اس لئے ہے کیونکہ اس کو کئی طرح سے کھایا جا سکتا ہے جیسے کہ کچے آم کا اچار بنایا جاتا ہے جسے آم کا اچار کہا جاتا ہے اور یہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اسی طرح آم کی لسی بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مشروب ہے۔ پورے جنوبی ایشیا کے لوگ اس مشروب سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آم کی چٹنی اور اس کا رس بھی کافی لذیز ہوتا ہے۔ 

نتیجہ (Conclusion)

ہر سال آم کی بڑی مقدار فروخت ہوتی ہے۔ گرمیوں کے دوران، لوگ اسے تقریباً روزانہ میٹھے کے طور پر کھاتے ہیں۔ آم ہماری صحت کے لئے بھی کافی مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہر عمر کے لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے۔

مزید پڑھیے:

میرا پسندیدہ پھل مضمون

شہری زندگی پر مضمون

میرا پسندیدہ کھیل مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی