آج ہم اُردو میں میرا پسندیدہ کھیل مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔
میرا پسندیدہ کھیل مضمون
کہا جاتا ہے کہ بچے یا کسی انسان کی مجموعی نشوونما کے لیے دماغ اور جسم کا تندرست ہونا بہت ضروری ہے۔ کھیلنے سے ہمارا جسم اور دماغ تندرست رہتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تندرست رہنے کے لئے باقاعدگی سے کھیلتے ہیں اور کئی لوگ کھیلوں کی دنیا میں ہی اپنی قابلیت کو ثابت کر کے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ پڑھائی اور دیگر کاموں کی طرح کھیلوں کی اہمیت کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔
میرا پسندیدہ کھیل (ہاکی)
میں شطرنج، کرکٹ اور فٹ بال جیسے بہت سے کھیل کھیلتا ہوں۔ لیکن، میرا سب سے پسندیدہ کھیل ہاکی ہے۔ ہاکی ایک ایسا کھیل ہے جسے بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔ اس کھیل کو کھیلنے کے لیے کافی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کھیل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک میدان میں کھیلتا ہوں۔ مجھے ہاکی کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پر ہاکی میچ دیکھنا بھی بہت پسند ہے۔
یہ کھیل گھاس کے میدان میں کھیلا جاتا ہے۔ ہاکی کا کھیل دو ٹیموں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ کھیل کا آغاز دو الگ الگ ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان ٹاس سے ہوتا ہے۔ کھلاڑی گول کرنے کے لیے جذبے سے کھیلتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ وہ کھیل کے اختتام پر جیت سکیں۔ گول کیپر کے علاوہ، باقی کھلاڑی گیند کو ہاتھ یا ٹانگوں سے نہیں چھو سکتے بلکہ صرف اپنی ہاکی کے ذریعے چھو سکتے ہیں۔
ہاکی - پاکستان کے قومی کھیل کے طور پر اور اس کی موجودہ حیثیت
ہاکی ایک بین الاقوامی کھیل ہے اور پوری دنیا میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کا قومی کھیل ہے۔ ہمارے ملک میں ہاکی کے بہت سے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ ماضی میں ہمارے ملک کی ہاکی ٹیم نے کئی اولمپک تمغے اور انعامات بھی حاصل کیے ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ کئی سالوں سے اس کھیل کی ترقی اور شہرت میں کمی آرہی ہے۔ ہاکی کو پاکستان میں کرکٹ جیسے دیگر کھیلوں کے مقابلے میں کوئی پذیرائی نہیں مل رہی ہے۔ ہمارے ملک میں اس کھیل کی ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ ہمارے پاس ہاکی کا شوق رکھنے والوں کی تربیت کے لیے اچھی سہولیات اور کھیل کے میدان نہیں ہیں۔ چونکہ اس کھیل کو کئی لوگ پسند کرتے ہیں اور یہ ہمارا قومی کھیل بھی ہے، اس لیے حکومت کو اس کی پذیرائی کے لئے کام کرنا چائیے۔
نتیجہ (Conclusion)
کھیل ہمارے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہونے چاہیے۔ مجھے ہاکی کھیلنا پسند ہے اور اس سے مجھے ہر وقت تروتازہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کھیل ہمارے اندر نظم و ضبط کا احساس پیدا کرتا ہے۔
میرے پسندیدہ کھیل پر دس جملے
1) مجھے ہاکی کھیلنا بہت پسند ہے۔
2) ہاکی میرا پسندیدہ کھیل ہے۔
3) میں ہاکی کا بہت اچھا کھلاڑی ہوں۔
4) ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے۔
5) میں ہر روز اپنے دوستوں کے ساتھ ہاکی کھیلتا ہوں۔
6) ہاکی کھیلنا ہمارے جسم کو صحت مند اور چست رکھتا ہے۔
7) ہاکی وہ کھیل ہے جو کھلے میدان میں کھیلا جاتا ہے۔
8) ہاکی کا کھیل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔
9) ہر ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
10) یہ کھیل بین الاقوامی سطح پر کھیلا جانے والا بہت مقبول کھیل ہے۔