Mera Pasandida Mausam Essay in Urdu | میرا پسندیدہ موسم مضمون

آج ہم اُردو میں میرا پسندیدہ موسم مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Mera Pasandida Mausam Essay in Urdu

میرا پسندیدہ موسم مضمون

پاکستان میں بنیادی طور پر گرمی، سردی، بہار اور خزاں کے موسم ہیں۔ ہر موسم کی اپنی اہمیت ہے۔ ہم اپنی پسند کے مطابق مختلف موسموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ لوگ سردی کے موسم کو پسند کرتے ہیں جب کہ دیگرلوگوں کو گرمی یا بہار کے موسم کا انتظار رہتا ہے۔

میرا پسندیدہ موسم گرما اس سال کا گرم ترین موسم ہے۔ جو چیز اسے مزید پرجوش بناتی ہے وہ یہ ہے کہ موسم گرما بہار کے بعد آتا ہے۔ اس موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔

موسم گرما میرا پسندیدہ موسم کیوں ہے؟

مجھے گرمی کا موسم بہت ساری وجوہات کی بنا پر پسند ہے۔ سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ، بہت زیادہ گرم موسم کی وجہ سے میرے اسکول میں دو ماہ کی چھٹیوں کا اعلان ہو جاتا ہے۔

یہ چھٹیاں مجھے بغیر کسی فکر کے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ مجھے اسکول کے لیے جلدی اٹھنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور میں آرام سے پرسکون نیند سوتا ہوں۔

اس موسم میں میری سیر و تفریحح بھی کافی بڑھ جاتی ہیں۔ میں اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر جاتا ہوں تاکہ ان کے ساتھ وقت گزار سکوں۔ اس کے علاوہ، مجھے اپنے خاندان کے ساتھ بھی وقت گزارنے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔

ہم کرکٹ، ہاکی اور فٹ بال جیسے بہت سے کھیل کھیلتے ہیں اور شام کو ہم تیراکی (Swimming) کے لیے بھی جاتے ہیں۔ شہر کی چمکتی روشنیوں اور ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے مجھے گرمیوں کے ہر دن کی شام کافی پسند ہے۔ گرمیوں کے موسم میں غروب آفتاب کا منظر بھی دل کو چھو لینے والا ہوتا ہے۔

موسم گرما کی خاصیت

موسم گرما کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ مجھے اپنے تمام پسندیدہ پھل خاص طور پر آم اور تربوز کھانے کو ملتے ہیں۔ میری امی جانتی ہیں کہ میں ان پھلوں کو کافی شوق سے کھاتا ہوں اس لیے وہ بازار سے ہر روز میرے لئے یہ پھل لاتی ہیں۔

وہ رات کو میرے لیے مزیدار آم اور تربوز کا رس (Juice) بھی تیار کرتی ہے۔ ان پھلوں کو پسند کرنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ یہ پھل نہ صرف لذیذ ہوتے ہیں بلکہ یہ مجھے بھرپور طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، اس موسم میں بہت سے خوبصورت پھول کھلتے ہیں جو میرے گھر میں موجود باغ کو اور بھی شاندار بنا دیتے ہیں۔

موسم گرما کی ایک اورخاصیت ہلکے اور آرام دہ کپڑے پہننا ہے۔ موسم گرما کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے لوگ ہلکے کپڑے پہنتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت کا احساس کم سے کم ہو۔ اس کے علاوہ، موسم گرما میں پہاڑی مقامات پر کافی بھیڑ ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کرتا ہے۔ لہذا، یہ تمام خصوصیات موسم گرما کو میرا پسندیدہ موسم بناتی ہیں۔

نتیجہ (Conclusion)

مجموعی طور پر، موسم گرما میرا پسندیدہ موسم ہے کیونکہ اس موسم میں ہر چیز کافی خوبصورت نظر آتی ہے۔ اسکول جانے والے بچے موسم گرما کو اور بھی زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ موسم گرما کی چھٹیاں انھیں زیادہ کھیلنے اور آرام کرنے کا موقع دیتی ہیں۔

میرا پسندیدہ موسم پر دس جملے

1) موسم گرما میرا پسندیدہ موسم ہے۔

2) یہ موسم سال کا گرم ترین موسم ہوتا ہے۔

3) مجھے یہ موسم پسند ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس موسم میں ہمیں اسکول سے تقریباً دو ماہ کی چھٹیاں ملتی ہیں۔

4) موسم گرما میں صبح کے وقت میں پڑھتا ہوں اور شام کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ یا ہاکی کھیلتا ہوں۔

5) موسم گرما میں مجھے سرد مقامات اور پہاڑی مقامات پر جانا کافی پسند ہیں۔

6) گرمی کو شکست دینے کے لیے میں مختلف پھلوں کے رس کا استعمال کرتا ہیں۔

7) یہ بہت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا موسم ہوتا ہے مثلاً: تربوز، خربوزہ، آم، لیچی، کھیرا، ٹماٹر، لوکی وغیرہ۔

8) موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران میں اپنے پسندیدہ کارٹون بھی دیکھتا ہوں۔

9) موسم گرما کی چھٹیوں میں، میں اپنے گاؤں بھی جاتا ہوں اور وہاں میں اپنے دادا، دادی اور دیگر رشتے داروں سے ملتا ہوں۔

10) ایک خاصیت اس موسم کی یہ بھی ہے کہ لوگ تیراکی (Swimming) سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ہلکے کپڑے پہنتے ہیں۔

مزید پڑھیے:

ایک مثالی طالب علم پر مضمون

تعلیم کی اہمیت پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی