Few Lines on Eid-ul-Adha in Urdu | 10 Lines on Eid-ul-Adha in Urdu

آج ہم اُردو میں عید الضحیٰ پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو عید الضحیٰ کے بارے میں دس سطریں تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں عید الضحیٰ پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔

Few Lines on Eid-ul-Adha in Urdu

عید الضحیٰ پر دس سطریں

عید الضحیٰ پر دس سطریں درج ذیل ہیں:

1) عید الضحیٰ ایک بڑا اسلامی تہوار ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

2) عید الضحیٰ عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے 'قربانی کا تہوار'۔

3) ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عیدالاضحیٰ منائی جاتی ہے۔

4) عید الضحیٰ اللہ کے حکم پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

5) عید الضحیٰ کو 'بکرا عید' بھی کہا جاتا ہے۔

6) عید الضحیٰ کے موقع پر لوگ مسجد کے میں جا کر اللہ تعالیٰ کے حضور عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔

7) لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور انہیں 'عید مبارک' کہہ کر مبارکباد دیتے ہیں۔

8) عید الضحیٰ کے موقع پر لوگ جانور کی قربانی کرتے ہیں اور گوشت غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

9) عید الضحیٰ ہمیں الله کی راہ میں قربانی کا درس دیتی ہے۔

10) اس دن ہر طرف خوشی اور مسرت کا ماحول ہوتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی