آج ہم اُردو میں میرے تعارف پر دس سطریں فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مختصر مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔ اُردو میں میرے تعارف پر یہ مختصر مضمون عام طور پر پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے بچوں کے لیے کافی مفید ہے۔
میرے تعارف پر دس سطریں
میرے تعارف پر دس سطریں درج ذیل ہیں:
1) میرا نام محمد علی ہے۔
2) میں پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہوں۔
3) میری عمر دس سال ہے۔
4) میرے والد کا نام محمد عبدللہ ہے۔
5) میری والدہ کا نام زینب عبدللہ ہے۔
6) میرے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور میری والدہ گھریلو خاتون ہیں۔
7) میں آرمی پبلک سکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہوں۔
8) میں وقت کا بہت پابند اور محنتی ہوں۔
9) شام کو میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتا ہوں۔
10) میں اپنے بزرگوں، والدین اور اساتذہ کی اطاعت کرتا ہوں۔