The Fox and The Goat Story in Urdu | لومڑی اور بکری کی کہانی

آج ہم اُردو میں لومڑی اور بکری کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

لومڑی اور بکری کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک پیاسی لومڑی پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر گھوم رہی تھا۔ کچھ دیر بعد اسے ایک کنویں میں پانی ملا اور اپنی پیاس بجھانے کے لیے وہ اس کنویں میں کود گئی۔ اس نے اطمینان سے پانی پیا اور کنویں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا۔ حب لومڑی نے چھلانگ لگائی تو وہ باہر آنے میں ناکام رہی کیونکہ کنواں تھوڑا گہرا تھا۔ لومڑی نے اس سے نکلنے کی کئی بار کوشش کی مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ آخر، وہ تھک گئی اور کنویں سے نکلنے کا سوچنے لگی۔

اتفاق سے ایک بکری کنویں کے پاس سے گزری۔ اس نے کنویں میں جھانکا اور دیکھا کہ وہاں ایک لومڑی اداس بیٹھی ہوئی ہے۔ بکری نے پوچھا کہ ”لومڑی تم وہاں کیا کر رہی ہو؟“ اس نے بہت چالاکی سے جواب دیا کہ ”میں پانی پی رہی ہوں کیونکہ یہ پانی بہت صاف اور ٹھنڈا ہے۔“ لومڑی نے بکری کو بھی اندر آنے کی دعوت بھی دی اور مزید لالچ دیتے ہوئے کہا کہ ”تم بھی اندر آکر اس پانی سے لطف اٹھا لو۔“ بکری نے ایک لمحہ بھی سوچے بغیر کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ چالاک لومڑی بے چینی سے ایسے ہی موقع کا انتظار کر رہی تھی۔ اس نے فوراً بکری کی پیٹھ پر پاؤں رکھے اور چھلانگ لگا کر کنویں سے باہر کود گئی۔ یہ دیکھ کر بکری نے لومڑی سے گھبراتے ہوئے پوچھا کہ ”وہ کیسے باہر آ سکتی ہے؟“ لومڑی نے بکری کو جواب دیا کہ ”یہ تمہیں کنویں میں چھلانگ لگانے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا؟“ یہ بول کر لومڑی وہاں سے چلی گئی۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) کوئی بھی کام کرنے سے پہلے سوچو۔

2) جلد بازی برباد کر دیتی ہے۔

مزید پڑھیے:

چیونٹی اور ٹڈڈی کی کہانی

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کہانی

لالچ بُری بلا ہے کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی