Essay On Ant In Urdu For Students | چیونٹی پر مضمون

آج ہم اُردو میں چیونٹی پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو چیونٹی کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay On Ant In Urdu

چیونٹی پر مضمون

چیونٹی کی زندگی دنیا میں موجود ہر مخلوق کی طرح مشکل اور تھکا دینے والی ہوتی ہے۔ چیونٹی کیڑے کی ایک قسم جو دنیا بھر میں پائی جاتی ہے لیکن چونٹیاں خاص طور پر گرم آب و ہوا میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کا رنگ عموماً سرخ یا سیاہ ہوتا ہے۔ چیونٹیاں بہت عقلمند اور ہوشیار ہوتی ہیں۔

چیونٹی کی روزمرہ کی زندگی

چیونٹیاں ہر روز بہت محنت کرتی ہیں۔ انہیں خوراک کی تلاش میں لمبا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور پھر جب انہیں کھانا ملتا ہے تو انہیں اسی فاصلے پر واپس لے جانا پڑتا ہے۔ وہ خوراک کی تلاش میں روزانہ اپنے گھونسلے سے تقریباً 200 میٹر کا سفر کرتی ہیں۔ چیونٹیاں اپنے وزن سے دس گنا زیادہ وزن اٹھاتی ہیں۔

چیونٹیوں کی مختلف اقسام

چیونٹی کی 12000 سے زیادہ اقسام پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں۔ ان میں کچھ بہت طاقتور چونٹیاں بھی ہوتی ہیں جن کا کافی مضبوط ، طاقتور جبڑا اور زہریلا ڈنک ہوتا ہے۔ مختلف اقسام کی وجہ سےان کی عادات بھی مختلف ہیں۔

چیونٹی کی خوراک

کالی اور سرخ چیونٹیاں چینی اور میٹھی اشیاء بہت پسند کرتی ہیں۔ کچھ چیونٹیاں اپنا کھانا اپنےگھونسلوں میں اگاتی ہیں۔ وہ پتے اکٹھےکر کےاپنے گھونسلے میں جمع کرتی ہیں۔ ان پتوں میں سے ایک طرح کا فنگس(Fungus) نکلتا ہے۔ یہ فنگس(Fungus) چیونٹیوں کی پسندیدہ خوراک ہے۔

نتیجہ (Conclusion)

چیونٹیاں ناقابل یقین حد تک مصروف مخلوق ہیں جو کبھی فارغ نہیں بیٹھتیں۔ اس کے علاوہ، یہ کافی ذہین بھی ہوتی ہیں۔ چیونٹیوں کی زندگی ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہے۔

چیونٹی پر دس جملے

1) چونٹیاں دنیا میں ہر جگہ پائی جاتی ہیں۔

2) چیونٹی کیڑے کی ایک قسم ہے۔

3) چیونٹیوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔

4) کچھ چونٹیاں سفید ، کچھ سرخ ، اور کچھ سیاہ رنگ کی ہوتی ہیں۔

5) سیاہ اور سرخ چیونٹیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

6) چونٹیاں گروہوں میں رہنا پسند کرتی ہیں۔

7) چونٹیاں کافی محنت کرتی ہیں۔

8) چونٹیاں مستقبل کے استعمال کے لیے پہلے سے ہی کھانا اکٹھا کر لیتی ہیں۔

9) چونٹیاں نظم و ضبط کی عظیم مثال ہیں۔

10) ہم چیونٹیوں سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے:

سیب پرمضمون

شیر پرمضمون

میرا بہترین دوست مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی