Essay On Lion In Urdu For Students | شیر پر مضمون

آج ہم اُردو میں شیر پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو شیر کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay On Lion In Urdu

شیر پرمضمون

شیر جنگلی جانور ہے جو جنگل میں رہتا ہے، شیر خاص طور پر پتھریلی پہاڑیوں پر، اونچے گھاس کے یا درختوں سے بھرے علاقوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ شیر گوشت کھاتے ہیں اور انہیں ”جنگل کا بادشاہ“ بھی کہا جاتا ہے۔

شیر کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق

  • ایک شیر کا اوسط وزن تقریبا 180 سے 190 کلوگرام کے قریب ہوتا ہے اور ایک شیرنی کا وزن 125 کلو تک ہوتا ہے۔
  • گرم علاقوں میں رہنے والے شیروں کو سمما خربوزے (Tsamma melon) جیسے پودوں سے پانی ملتا ہے۔
  • عام طور پر، شیر رات کے وقت شکار کرتے ہیں۔
  • شیر طوفان کے دوران شکار کرنے کو کافی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ طوفان کا شور انہیں اپنی موجودگی چھپانے میں مدد دیتا ہے۔
  • شیر گروہوں (Groups) میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
  • شیرنی سب سے زیادہ شکار کرتی ہے۔
  • شیر پانی کے بغیر 4 دن تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن کھانے کے بغیر ایک دن بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔
  • دنیا میں سب سے زیادہ شیروں کی تعداد بھارت کے شہر گجرات کے گر جنگل (Gir forest) میں پائی جاتی ہے۔
  • شیر تقریباً 20 گھنٹے تک سوتے ہیں۔

شیر کی خوراک

شیرکا شمار خوبصورت جانوروں میں ہوتا ہے۔ شیر گوشت کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

شیر کو روزانہ تقریبا 7 کلو گوشت درکار ہوتا ہے جبکہ شیرنی 5 کلو گوشت کھاتی ہے۔ شیر بڑے جانوروں جیسے بھینس اور زیبرا کا شکار کرنا پسند کرتے ہیں۔

شیر دنیا کے کچھ حصوں میں انسانوں کا بھی شکار کرتے ہیں ، اور یہ خاص طور پر افریقہ میں ہوتا ہے۔

شیر کا خاتمہ

شیر کے خاتمے کی چند وجوہات درج ذیل ہیں:

  • ماضی میں شکار غیر قانونی نہیں تھا اور لوگوں کے لیے شیر کا شکار کرنا باعث فخر تھا۔ اسی لئے، یہ شیر کے خاتمے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔
  • دنیا کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے، نئی صنعتیں اور رہائشی علاقے تعمیر کیے جا رہے ہیں ، اور شیروں کے رہنے کی جگہ یعنی کے جنگلات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔
  • شیروں کو بعض علاقوں میں غیر قانونی طور پر دوا بنانے کے مقاصد (Medicinal Purposes) کے لیے بھی شکار کیا جاتا ہے جس سے ان کی تعداد میں کمی ہوئی۔

نتیجہ (Conclusion)

شیر اوپر بیان کی گئی وجوہات کی بنا پر بہترین اور طاقتور جانوروں میں سے ایک ہے۔ شیر میں ایک بادشاہ ہونے کی تمام خصوصیات ہوتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دوسرے جانور ہمیشہ شیروں سے ڈرتے ہیں۔

شیر پر دس جملے

1) شیر ایک جنگلی جانور ہے۔

2) اسے جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

3) شیر جنگل کے طاقتور جانوروں میں سے ایک ہے۔

4) شیر دن میں سوتا ہے اور رات کو شکار کرتا ہے۔

5) اس کے تیز دانت اور پنجے اسے شکار کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

6) شیر گوشت کھاتا ہے اور بہت تیزی سے دوڑ سکتا ہے۔

7) دنیا میں تقریباً 20000 سے 39000 شیر باقی ہیں۔

8) شیروں کے ضرورت سے زیادہ شکار نے دنیا بھر میں ان کی آبادی کو کم کر دیا ہے جو ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔

9) شیر زیادہ تر جنگلات اور چڑیا گھروں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

10) چڑیا گھر میں شیروں کو لوگوں کی تفریح ​​​​کے لیے رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے:

سیب پرمضمون

چیونٹی پرمضمون

میرا بہترین دوست مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی