Do Good Have Good Story in Urdu | کر بھلا ہو بھلا کہانی

آج ہم اُردو میں کر بھلا ہو بھلا کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

Do Good Have Good Story in Urdu

کر بھلا ہو بھلا کہانی

ایک دن ایک شہد کی مکھی ندی میں پانی پی رہی تھی۔ اچانک وہ پھسل کر پانی میں گر گئی۔ سخت جدوجہد کے باوجود، وہ پانی سے باہر نہ نکل سکی۔ وہ اب پانی کی لہروں کے رحم و کرم پر تھی۔

ایک فاختہ قریب ہی ایک درخت پر بیٹھی یہ سارا منظر دیکھ رہی تھی۔ اس نے شہد کی مکھی کی مدد کرنے کا سوچا۔ اس نے درخت سے ایک پته توڑا اور اسے شہد کی مکھی کے قریب گرا دیا۔ مکھی کچھ جدوجہد کے بعد پتے پر آ گئی اور اس کی جان بچ گئی۔ اس نے پتے پر آکر الله کا شکر ادا کیا۔ اس نےکچھ دیر آرام کیا اور اپنے پروں کو خشک کرنا شروع کر دیا۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد جب اس کی جان میں جان آئی تو اس نے اپنے چھتےکی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ شہد کی مکھی فاختہ کی اس مہربانی پراس کی احسان مند تھی اور یہ دونوں اب دوست بن چکے تھے۔

کچھ دنوں کے بعد ایک شکاری جنگل میں آیا اور اس نے دیکھا کہ ایک فاختہ (جس نے کچھ روز پہلے شہد کی مکھی کو ڈوبنے سے بچایا تھا) درخت پر بیٹھی ہے۔ شکاری نے اپنی بندوق سے اس فاختہ کا شکار کرنے کا فیصلہ کیا۔ فاختہ شکاری سے بے خبر تھی۔ اسی دوران ایک شہد کی مکھی کا بھی یہاں سے گزر ہوا اور اس نے شکاری کو دیکھ لیا جو کہ فاختہ کی جان لینے کے قریب تھا۔ جیسے ہی شکاری نے اپنی بندوق کا نشانہ فاختہ کی طرف کیا تواس کے ہاتھ پر شہد کی مکھی نے ڈنک ماردیا اور بندوق سے نکلی گولی فاختہ کے قریب درخت پر جا لگی۔

گولی کی آواز سن کر فاختہ اڑ گئی۔ یہ وہی مکھی تھی جسے فاختہ نے بچایا تھا۔ فاختہ کی جان بچانے میں شہد کی مکھی نے اہم کردار ادا کیا اوراس طرح فاختہ کو شہد کی مکھی کے ساتھ کیے گئے اپنے نیک عمل کا صلہ مل گیا۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) نیکی کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

2) کر بھلا ہو بھلا۔

مزید پڑھیے:

کسان اور سانپ کی کہانی

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی کہانی

الادین کا چراغ کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی