Essay on Parrot in Urdu For Students | طوطے پر مضمون

آج ہم اُردو میں طوطے پر مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون ان طلباء کی مدد کر سکتا ہے جو طوطے کے بارے میں معلومات تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Essay on Parrot in Urdu

طوطے پر مضمون

طوطا ایک چھوٹا سا خوبصورت پرندہ ہوتا ہے۔ اسی لیے لوگ طوطے کو اپنے گھروں میں پالتے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان میں طوطے عام طور پر سبز رنگ کے ہوتے ہیں لیکن دیگر ممالک میں طوطے مختلف رنگوں جیسے سفید، نیلے، آسمانی نیلے، پیلے، سرخ، وغیرہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔

طوطے کی دم سے منہ تک کی لمبائی 10 سے 12 انچ تک ہوتی ہے۔ طوطے کے گلے میں ایک سیاہ انگوٹھی کی طرح کا نشان ہوتا ہے اور اس کی آنکھیں سیاہ اور چمکدار ہوتی ہیں۔

طوطے کی چونچ سرخ ہوتی ہے جو کہ دوسرے پرندوں کی طرح سیدھی نہیں ہوتی، اس کی چونچ کی نوک تھوڑی سی جھکی ہوتی ہے۔

اس کے پنجے چھوٹے لیکن کافی نوکدار ہوتے ہیں۔ یہ اپنے پنجوں کی وجہ سے کسی بھی چیز کومضبوطی سے پکڑ سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ پنجوں میں پکڑ کر اپنی خوراک کھاتا ہے۔

طوطے کی زندگی

طوطے عام طور پر ایک ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔ طوطا بنیادی طور پر سبزیاں، پھل اور بیج کھانا پسند کرتا ہے۔ یہ عموماً درختوں کے تنے کو گول شکل میں کاٹ کر اس میں گھونسلہ بناتے ہیں۔

طوطے کی قابلیت

طوطا ایک ذہین پرندہ ہے۔ اس لیے انہیں کوئی بھی زبان یا جملہ بولنا سکھایا جا سکتا ہے۔ انسانوں کے ساتھ رہنے والے طوطے بہت جلد ان کی باتوں کو سن کر بہت سے الفاظ بولنا سیکھ لیتے ہیں اور ان کی نقل کرنا شروع کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی گھر میں آتا ہے تو یہ اسے ہیلو(Hello) اور ویلکم (Welcome) کہہ کر خوش آمدید کہتے ہے۔

طوطے کہاں پائے جاتے ہیں؟

طوطے عام طور پر صرف گرم علاقوں، جنگلات، اور کھیتوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اکثر نیم، امرود اور بیر کے درخت پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں طوطے کی 350 سے زائد اقسام دریافت ہو چکی ہیں۔

نتیجہ (Conclusion)

طوطا پرسکون طبیعت کا حامل اور بہت ذہین پرندا ہے۔ اگر ان کو اچھی طرح سے تربیت دی جائے تو ان کا انسانوں کے ساتھ کافی دوستانہ رویہ رہتا ہے۔

مزید پڑھیے:

اگر میں پرندہ ہوتا مضمون

غربت پر مضمون

گھوڑے پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی