The Lion and The Mouse Story in Urdu | شیر اور چوہے کی کہانی

آج ہم اُردو میں شیر اور چوہے کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔

The Lion and The Mouse Story in Urdu

شیر اور چوہے کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ شیر جنگل میں سو رہا تھا، اسی دوران ایک چوہے کا بھی یہاں سے گزر ہوا۔ چوہا اپنی موج مستی میں مگن تھا۔ چوہا چلتے چلتے اچانک سے شیر کے اُپر چڑھ گیا اور اپنی  اُچھل کود کرنے لگا۔ اسی دوران شیر کی آنکھ کھل گئی اور اس نے جب محسوس کیا کہ اس کے اُپر کوئی چیز ہے تو شیر غصے سے دہاڑتا ہوا کھڑا ہوگیا۔ جب شیرکھڑا ہوا تو اس کے اُپر موجود چوہا نیچے آ گرا اور شیر نے اسے اپنے پنجے میں دبوچ لیا تاکہ وہ اسے مار ڈالے۔

مجھے بخش دیں، مجھے بخش دیں بادشاہ سلامت!“ چوہے نے روتے ہوئے شیر سے درخواست کی۔

شیر نے غصے میں کہا کہ ”کیا تمھیں معلوم نہیں اس جنگل کا بادشاہ آرام کر رہا ہے؟

چوہے نے کہا کہ بادشاہ سلامت مجھے نہیں معلوم تھا کہ ”آپ آرام فرما رہیں ہیں مجھے معاف کر دیں میں کبھی یہ غلطی دوبارہ نہیں کروں گا۔ اگر آپ مجھے مار دیں گے تو آپ کی پورے جنگل میں بدنامی ہوگی کہ ایک بادشاہ نے ایک چھوٹے سے چوہے کو مار دیا لیکن اگر آپ مجھے معاف کر دیں گے تو میں آپ کا یہ احسان یاد رکھوں گا اور ایک دن ضرور آپ کو اس کا بدلہ بھی دوں گا۔

شیر یہ سن کر بہت زور سے ہنسا اور کہنے لگا کہ ”جو چوہا اپنی جان نہیں بچا سکتا وہ مجھے کیا صلہ دے گا لیکن شیر نے رحم کھاتے ہوئے چوہے کو معاف کردیا۔

کچھ دنوں بعد، جنگل میں اپنے شکار کا پیچھا کرتے ہوئے، شیر ایک شکاری کے جال میں پھنس گیا۔ اس نے بہت کوشش کی پر اس جال سے نہ نکل سکا، شیر نے غصے سے دہاڑنا شروع کر دیا ۔ چوہا اس آوازکو پہچانتا تھا اور اس نے جب اس آواز کا پیچھا کیا تو اس نے دیکھا کے وہی شیر جال میں پھنسا ہوا تھا جس نے کچھ روز پہلے اس کی جان بخش دی تھی۔ چوہا یہ دیکھ کر فوراً جال کی طرف بھاگا اور اپنے تیز دانتوں سے اسے کاٹنے لگا۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد چوہے نے شیر کو اس جال سے آزاد کرا لیا۔

شیرنے باہر آ کر چوہے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”تم نے اپنا کہا سچ کر دکھایا اور میرے احسان کا بدلہ مجھے دے دیا۔

نتیجہ

اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:

1) احسان کا بدلہ ضرور ملتا ہے۔

2) کسی بھی چیز کو حقیر نہ سمجھیں۔

مزید پڑھیے:

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کہانی

ایمانداری کافی بہترین حکمت عملی ہے کہانی

لالچی کتے کی کہانی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی