Mera Pasandida Phal Essay in Urdu | میرا پسندیدہ پھل مضمون

آج ہم اُردو میں میرا پسندیدہ پھل مضمون فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مضمون یاد رکھنے میں بھی آسان ہے۔ اس مضمون کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے لہذا کوئی بھی طالب علم اس موضوع پر لکھ سکتا ہے۔

Mera Pasandida Phal Essay in Urdu

میرا پسندیدہ پھل مضمون

پھل انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے ایک ضروری غذا ہیں۔ ہم پھل کھانے کی افادیت سے انکار نہیں کر سکتے۔ بے تحاشہ غذائی اجزاء کے ساتھ، پھل ایک جسم کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

میرا پسندیدہ پھل

آم میرا پسندیدہ پھل ہے۔ مجھے آم کھانا اس لئے پسند ہے کیونکہ یہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ مجھے ہر قسم کے آم کھانا پسند ہے۔ کچھ آم میٹھے اور کچھ آم کھٹے ہوتے ہیں۔ آم عموماً گرمی کے موسم میں اپریل سے جولائی کے مہینے میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جب ہم اس پھل کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آم کئی صدیوں سے اُگایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ، آم سے وابستہ میری یادیں اسے اور بھی خاص بناتی ہیں۔ جب مجھے اسکول سے گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی ہیں تو میں اپنے خاندان کے ساتھ گاؤں چلا جاتا ہوں۔ گاؤں میں ہمارے اپنے آم کے باغات ہیں جہاں میں درخت کی ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھ کر آم کھاتا ہوں۔

باغ کے پاس سے ایک نہر بھی بہتی ہے جس کے ٹھنڈے پانی سے میں آم کو ٹھنڈا کرتا ہوں اور پھر خوب مزے سے انہیں کھاتا ہوں۔ جب میں ان دنوں کو یاد کرتا ہوں تو مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں آم کو اپنا پسندہ پھل کہتا ہوں۔

میرا بچپن گزر بھی جائے تو بھی میرا سب سے پسندیدہ پھل آم ہی رہے گا، میں ہمیشہ اس پھل کے لئے گرمیوں کے موسم کا انتظار کروں گا اور جب بھی موقع ملے گا، آم ضرور خرید کر اپنے گھر لاؤں گا۔

نتیجہ (Conclusion)

تو یہاں میں یہ نتیجہ نکال سکتا ہوں کہ آم واقعی پھلوں کا بادشاہ ہے اور بہت سے لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں کیونکہ آم سے بننے والی ہر چیز کا ذائقہ لاجواب ہوتا ہے۔ اگر میں اپنی بات کروں تو مجھے آم کی تمام اقسام کافی پسند ہیں۔

میرا پسندیدہ پھل پر دس جملے

1) آم میرا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔

2) اسے تمام پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔

3) دنیا میں آم کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔

4) مجھے آم کا ذائقہ بہت پسند ہے۔

5) میں اکثر آم کا رس بھی پیتا ہوں۔

6) آم اچار بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ آم کا اچار ایشیائی ممالک میں بہت مشہور ہے۔

7) آم غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔

8) میں سارا سال اس پھل کا شدت سے انتظار کرتا ہوں۔

9) یہ پاکستان کے مختلف حصوں  میں گرمی کے موسم میں بڑے پیمانے پر اُگتا ہے۔

10) ہمیں الله کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں اتنا لذیذ اور صحت بخش پھل دیا۔

مزید پڑھیے:

شہری زندگی پر مضمون

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی